رافیل تنازعہ بن گیا مودی حکومت کے گلے کی ہڈی؛ تیجسوی یادو نے مانگا مودی کا استعفیٰ؛ ڈی ایم کے نے کی جانچ کی مانگ؛ عاپ لیڈر نے رافیل ڈیل کو بتایا بڑا گھوٹالہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2018, 2:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی  23/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) رافیل طیارے کے معاملے پر  فرانس کے سابق صدراولاند کے بیان کے بعد رافیل معاہدہ اب مودی حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ فرانس کے سابق صدر اولاند نے جیسے ہی جھوٹ کا پردہ فاش کیا کہ   وزیراعظم نریندر مودی کے اصرار پر انل امبانی کی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا،  مودی حکومت بیک فٹ پر آگئی  ہے۔کانگریس پہلے ہی مودی حکومت کو رافیل معاہدہ پر گھیر رہی تھی اور راہول گاندھی اس معاملے کو بار بار اُچھال رہے تھے۔مگر اب دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت کو گھیرنا شروع کردیا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل طیارے سودے میں آف سیٹ پارٹنر کے تناظر میں فرانس کے سابق صدراولاند کے بیان کو لے کر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے  مودی کو  صفائی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  ایک دوسرے ملک کے سابق صدر نے انہیں’چور‘ کہا ہے۔راہل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ فرانس کے سابق صدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اصرار پر انل امبانی کی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا۔ ایک طرح سے وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت کے وزیر اعظم چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے سابق صدر نے ہمارے وزیر اعظم کو چور اور بدعنوان کہا ہو۔ یہ بدعنوانی، دفاع اور ہمارے فوجیوں کے مستقبل کا معاملہ ہے اور  وزیر اعظم مکمل طور پر خاموش ہیں۔ 

راہول کے بعد تیجسوی یادو ، ڈی ایم کے اور  عاپ پارٹی  نے بھی رافیل ڈیل پر مودی حکومت پر راست حملہ بولا ہے، جس کے ساتھ ہی  رافیل تنازعہ اب  مودی حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

رافیل معاملہ کو لے کر اولاند کے  بیان کے بعد بی جے پی پر الزام تراشیوں کا دور جاری ہوگیا ہے اور  اپوزیشن مکمل طور حکومت پر حملہ آور ہو گیا ہے۔ اس دوران بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے  مودی حکومت پر زور دار حملہ بولا ہے ۔تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ رافیل سودے کو لے کر نریندر مودی، منوہر پاریکر، سیتا رمن اور ارون جیٹلی نے ملک کے عوام سے بار بار جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، ان کے دو وزیر دفاع منوہر پاریکر، نرملا سیتا رمن اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ملک کے عوام سے بار بار جھوٹ بولا ہے. انہوں نے نہ صرف ملک کو گمراہ کیا بلکہ کروڑوں لوگوں کے اعتمادکو بھی ٹھیس پہنچائی ہے ؛ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  اخلاقی طور پر وہ اپنا  استعفیٰ دیں ۔ 

اُدھر فرانس کے سابق صدر کے بیان کے بعد  چینائی میں  ڈی ایم  کے نے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس کی میڈیا نے اولاند کے حوالے سے مبینہ طور پر کہا تھا کہ 58 ہزار کروڑ روپے کے رافیل سودے میں بھارت کی حکومت نے انل امبانی کے ریلائنس ڈیفنس کو دی سالٹ کا پارٹنر بننے کی تجویز دی تھی اور فرانس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ڈی ایم کے چیئرمین ایم کے اسٹالن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم مودی نے شفاف، بدعنوانی سے پاک حکومت کا وعدہ کیا تھا لیکن فرانس کے سابق صدر اولاند کے انٹرویو سے پتہ چلتا ہے کہ رافیل سودا مشکوک ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر اعظم بھارتی عوام کے تئیں جوابدہ ہیں۔ سچائی کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کا حکم دیا جانا چاہیے ۔مودی کاجھوٹ رافیل سودے کے تئیں فاش ہوگیا ہے ۔ 

اسی طرح عام آدمی پارٹی (عاپ) کے لیڈر سنجے سنگھ نے بھی ہفتہ کو کہا کہ رافیل معاہدے پر فرانس کے سابق صدرا اولاند کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ بڑا گھوٹالہ ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی سنگھ نے  کہا کہ فرانس کے سابق صدر اولاند کی جانب سے رافیل معاہدے پر دیا گیا بیان افسوسناک ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ رافیل معاہدہ ایک بڑا اسکینڈل تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو بتانا چاہئے کہ آف سیٹ ٹھیکہ ریلائنس ڈیفنس کو کیوں دیا گیا؟ اولاند کا بیان ثابت کرتا ہے کہ مودی حکومت نے آف سیٹ ٹھیکہ دلانے کے لئے ریلائنس ڈیفنس کو فائدہ پہنچایا ہے ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...