سی وی سی پر مشتمل کانگریس نے رافیل معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے کو کہا،دستاویزات ضائع کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی25 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈروں نے رافیل صورت میں پیر کو مرکزی ویجلنس کمشنر (سی وی سی)سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ دفاعی علاقہ کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر سارے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طیارے سودے سے منسلک سارے کاغذات اور فائلیں ضبط کی جائیں کیونکہ ان کو ضائع کئے جانے کا خدشہ ہے۔ سی وی سی سے ملاقات کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس کے وفد نے سی وی سی سے ملاقات کی اور انہیں توسیعی میمورنڈم سونپا۔ یہ بھارت میں دفاعی خریداری کا سب سے بڑے اسکینڈل ہے۔ یہ طیارہ سودا وزیر اعظم کا یکطرفہ فیصلہ تھا۔سیکورٹی معاملے کی کابینہ کمیٹی کی اجازت کے بغیر انہوں نے سودا کیا۔ اس میں حفاظتی خریداری کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور چھپا رہی ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر درج کیا جائے۔ سارے کاغذات اور فائلیں ضبط کی جائیں۔ خدشہ ہے کہ کاغذات اور فائلیں ضائع نہ کردی جائیں ۔اس لیے سی وی سی فوری اقدامات کرے۔ سی وی سی کو سونپے میمو میں رافیل سودے سے منسلک تفصیلات دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ حکومت ہند سرکاری خزانے کو41,205 کروڑ روپے کی چپت لگانے کی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت حکومت پابند ہے کہ وہ سی وی سی کی مکمل معلومات فراہم کرے۔ سی وی سی سے ملاقات والے کانگریس کے وفد میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، پارٹی کے خزانچی احمد پٹیل، سینئر لیڈر آنند شرما، کپل سبل، خصوصی ترجمان رندیپ سرجے والا، جے رام رمیش، ابھیشیک منو سنگھوی، منیش تیواری، وویک تنکھا، پرمود تیواری اور پرنب جھا شامل تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...