مودی حکومت کامتنازعہ رافیل سودا ملک کی سلامتی سے منسلک موضوع پر کانگریس کی10روزہ ملک گیر ہڑتال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 11:45 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ6؍ستمبر (ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے بہار امور کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے متنازعہ رافیل سودے سے ہوئے کروڑوں روپے کے نقصان کے خلاف ان کی پارٹی آج  سے اگلے دس دن تک ملک کے تمام اضلاع میں ریلی کا انعقاد کرے گی ۔ مسٹر گوہل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل سودے میں ہوئی بدعنوانی نہ صرف انتخابی معاملہ ہے بلکہ یہ ملک کی سلامتی سے منسلک موضوع ہے ۔ لہٰذا، مودی حکومت کے متنازعہ رافیل سودے سے ہوئے کروڑوں روپے کے نقصان کے خلاف ان کی پارٹی 6ستمبر سے 15 ستمبر تک ملک کے تمام اضلاع میں ریلی نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپشن سے ملک کے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے عام زبان میں تیار شدہ پمفلیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح مودی حکومت نے ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کا کوئی تجربہ نہیں رکھنے والی نئی کمپنی امبانی ایروناٹکس کو کروڑوں روپے کے رافیل لڑاکا طیارے کا ٹھیکہ دلا کرسرمایہ دارانہ نظام کو بڑھا وا دیا اور ملک کو گمراہ کیا۔کانگریس لیڈر نے رافیل سودے کی تحقیقات مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع رہ چکے مسٹر ارون جیٹلی بھلے ہی اس سودے سے دوری بنا رہے ہوں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی خود اس بدعنوانی میں گلے تک ڈوبے ہوئے ہیں ۔ منوہر پاریکر نے وزیر دفاع ہونے کی بجائے ، گوا جیسی چھوٹی ریاست کا وزیر اعلیٰ بننے کو ترجیح دی؟ ۔ ناتجربہ کار مسز نرملا سیتارمن کو ملک کا وزیر دفاع کیوں مقرر کیا گیا؟ انہوں نے کہاکہ ملک گواہ ہے کہ مودی حکومت کے چار سال کی مدت کار میں وزارت دفاع کی ذمہ داری تین مختلف لوگوں کو سونپی گئی۔انہوں نے کہا کہ جیٹلی کو اس سودے میں بدعنوانی کا الزام لگنے پر غیر اطمینان بخش بیان دینے کی بجائے واضح طور پر جواب دینا چاہئے ۔ گوہل نے کہا کہ کانگریس کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت نے 126 لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے 526.10کروڑ روپے کے رافیل سودے پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت 18 لڑاکا طیاروں کی تیاری فرانس میں ہونی تھی جبکہ باقی کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی یونٹ میں بنایا جانا تھا۔ لیکن، جب مرکز میں نریندر مودی کی حکومت بنی تو فرانس کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت صرف 36 جنگی طیاروں کی قیمت 60145 کروڑ تک پہنچ گئی۔

تمام طیارے اب فرانس میں ہی تیار ہوں گے : کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے ہر طیارے کی قیمت ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی سلامتی کا حوالہ دے کر اس بارے میں جواب دینے سے انکار نہیں کر سکتی۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ اگر رافیل سودے ظاہر کرنے سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی تو بھارتیہ جنتا پارٹی کو بوفورس سودا کیس کے خلاف بولنے سے پہلے اس پر سوچنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آدھا سچ بولنے کی مودی کی عادت رہی ہے اور جب کوئی حقائق کا انکشاف کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے پریشان کیا جاتا ہے ۔ مسٹر گوہل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے 10 اپریل 2015 کو فرانس میں 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان کرنے سے محض دس دن پہلے ہی ریلائنس ڈیفنس نام کی کمپنی بنائی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...