رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گھبرا گئی ہے بی جے پی: کانگریس 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 11:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی25 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے آج کہا کہ رافیل گھوٹالے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے اسی لئے بے تکی اور بہکی ہوئی بات کر رہی ہے ۔سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی جب پھنستی ہے تو اسے پاکستان کی یاد آتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا ان کا پاکستان سے محبت اس وقت بیدار نہیں ہوئی تھی جب بن بلائے ساڑی، شال لے کر پاکستان چلے گئے؟ جب آئی ایس آئی کو پٹھان کوٹ کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے بلایا؟ پاکستان ہمارے فوجیوں کا گلا کاٹتا ہے اور حکومت پاکستان سے خاموشی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت بننے کے بعد مفتی محمد سعید نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ آسیہ اندرا بی کو پوسٹر پر جگہ دی گئی! کہاں گیا 56 انچ کا سینہ؟ انہوں نے پی ایم مودی سے کہا کہ گمراہ مت کیجئے جواب دیجئے، رافیل میں چوری کیوں ہوئی؟ کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے کانگریس وفد سی وی سی سے ملا۔ یہ ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا دفاعی گھپلہ ہے۔ حکومت جھوٹ بول کر سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے سی وی سی سے تمام کاغذات ضبط اور ایف آئی آر کرنے کی مانگ کی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔