نڈال کو18 سالہ ڈینس کے خلاف حیران کن شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 4:51 PM | اسپورٹس |

مونٹریال،12/اگست (ایجنسی)فرنچ اوپن چیمپئن رافل نڈال کا رواں ہفتہ دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرنے کا خواب 18 سالہ کنیڈا کے ٹینس اسٹار ڈینس شاپولوف نے راجرس کپ کے تیسرے راونڈ میں چکنا چور کردیا کیونکہ رواں ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی نڈال اینڈی مرے سے نمبر ایک مقام حاصل کرسکتے تھے لیکن راجرس کپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہلے سٹ میں کامیابی کے باوجود نڈال کو 6-3 ‘4-6 ‘6-7(4) کی ناکامی برداشت کرنی پڑی۔ شکست کے بعد نڈال نے کہا کہ حریف کھلاڑی نے ایک شاندار مظاہرہ کیا ہے اور ان میں بڑے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔دوسری جانب نڈال کے خلاف کامیابی کو ڈینس نے اپنی زندگی کا خواب کی تکمیل قراردیا ہے۔قبل ازیں ڈینس نے گذشتہ مقابلے میں 2009 یوایس اوپن چمپئن یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دی ہے۔ قبل ازیں ومبلڈن میں کوئی سٹ گنوائے بغیر خطاب حاصل کرنے والے راجر فیڈرر کو اسپنی کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کیخلاف کامیابی کیلئے تین سٹوں کی محنت کرنی پڑی تاہم فیڈرر نے ناقص شروعات کے باوجود 4-6 ‘6-4 ‘6-2 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں انکا مقابلہ اسپین کے دوسرے کھلاڑی روبرٹوبوٹسٹا سے ہوگا جنہوں نے سخت مقابلے میں فرانس کے موفیلس کو4-6 ‘7-6(5) ‘7-6(2) کی شکست دی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں کیون اینڈرسن کا مقابلہ الگزینڈرزیروف سے ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...