رافیل سودا ؛ کانگریس نے پھر سادھا مودی پر نشانہ ، کہا؛ یہ مودی اور امبانی کی ڈیل ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2018, 12:53 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،28؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے رافیل سودے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پربرائے  راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اور صنعت کار انل امبانی کے درمیان کی ڈیل ہے اور ووزیر اعظم نے اس سودے میں اصولوں کو بالائے طاق پر رکھ کر صنعت کار کو فائدہ پہنچایا ہے۔

کانگریس ترجمان جئے پال نے یہاں پارٹی صدر دفتر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سودے میں دفاعی اصولوں کی پابندی نہیں کی گئی ہے اور وزیر دفع اور خارجہ سکریٹری کو اس سودے کے لئے اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ امبانی کے پاس اس بارے میں ساری اطلاعات تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے کو مودی اور امبانی کے درمیان کی گئی سیدھی ڈیل اس لئے کہہ رہا ہوں کہ خارجہ سکریٹری نے اس ضمن میں بیان دیا تھا کہ اس سودے کا وزیر اعظم اور فرانس کے صدر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسری بات یہ کہ جب یہ سودا کیا گیا تو اس وقت وزیر دفاع   وہاں موجود نہیں تھے۔تیسری بات ،اس سودے کے معاہدے پر دستخط ہونے سے محض 12دن قبل انل امبانی نے اپنی اس کمپنی کا رجسٹریشن کرایا جس کو ان طیاروں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ٹھیکہ ایسی کمپنی کو دیا گیا جس کو دفاعی میدان میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم اور فرانس کے درمیان دفاعی سودا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلاموقع ہے جب اس طرح کے سودوں کے لئے وزیر دفاع وزیر اعظم کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں جبکہ روایت کے مطابق وزیر اعظم دفاعی سودوں سے متعلق معاہدوں پر دستخط کر نے کے لئے اپنے وزیر دفاع  کی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پاکستان سے کرکٹ میچ نہ کھیلنا ہتھیار ڈالنے سے زیادہ برا ہوگا: ششی تھرور

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنے کے چہار سو مطالبہ کے درمیان کانگریس لیڈر ششی تھرور نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنا ہتھیار ڈالنے سے بھی بدتر ہوگا اور یہ بغیر لڑے ہی ہارنے جیسا ہوگا۔

کشمیر میں حالات کشیدہ، 100 اضافی کمپنیاں روانہ، لوگوں میں خوف و ہراس

   وادی کشمیر میں انتظامیہ نے علیحدگی پسند اور مذہبی جماعتوں بالخصوص جماعت اسلامی کے لیڈران کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر مرکزی نیم فوجی دستوں کی 100 اضافی کمپنیاں کشمیر روانہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ...

دیگر جماعتوں کی طرح ٹی آر ایس نے بھی خواتین کو مساوی مقام نہیں دیا،کابینہ میں خواتین کی نمائندگی کیلئے کے سی آر پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا بیان

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے کابینہ میں ایک خاتون رکن کو شامل نہ کرنے پر تنقیدوں کے دوران ان کی دختر و ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے آج کہا کہ وہ بھی خاتون رکن کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے اپنے والد پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔

شہیدوں کے گھر ’درد کے دریا کا سیلاب‘ تھا اور مودی دریا میں شوٹنگ کر رہے تھے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے والے دن وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک چینل کے لئے فلم کی شوٹنگ کرنے سے متعلق خبروں کو لے کر جمعہ کو ان پر حملہ بولا اور الزام لگایا کہ جب شہیدوں کے گھر دردکے دریا کا سیلاب تھا تو پرائم ٹائم منسٹر 'ہنستے ہوئے دریا میں شوٹنگ کر رہے ...

عظیم اتحادملک کے لیے اچھانہیں،اپوزیشن کے پاس کوئی نظریہ اورکوئی لیڈرنہیں ہے، امت شاہ کوپھرمہاگٹھ بندھن سے شکایت،کانگریس اورلیفٹ کونشانہ بنایا

جھک کرلوجپا،شیوسینا،جدیواورڈی ایم کے کے ساتھ اتحادکرنے والی بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعہ کو اپوزیشن پارٹیوں کے مجوزہ مہاگٹھ بندھن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔

اکرم پاشاہ ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر

ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر اکرم پاشاہ آئی اے ایس نے آج عہدہ کا جائزہ لے لیا ۔ 2012ء میں آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے ترقی پانے والے اکرم پاشاہ اس سے پہلے ساڑھے پانچ سال مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ میں ڈائرکٹرکی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

24جولائی سے پہلے فاریسٹ اتی کرم داروں کو نکال باہر کرنے سپریم کورٹ کا آرڈر : ریاستی حکومت پر ضلع اتی کرم داروں کی امید بھری نگاہ

فاریسٹ حق قانون کے تحت فاریسٹ مکینوں کے طورپر اپنا حق جتانے کے بعد انکار کئے گئے فاریسٹ مکینوں کو  ایک ساتھ تمام کو نکال باہرکرنے سپریم کورٹ تین رکنی بنچ نے 13فروری کو فیصلہ صادر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ فاریسٹ مکینوں  (اتی کرم دار )پر بجلی بن کر گراہے ، فاریسٹ افسران کو اتی ...