رافیل بوفورس سے بڑاگھوٹالہ ہے،قومی سلامتی کوسخت نقصان پہونچا، دس دن قبل بننے والی کمپنی کوٹھیکہ دیاگیا ،پرائیویسی کابہانہ جھوٹ،امبانی مڈل مین نہیں توکیاہیں؟

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 2:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رافیل ڈیل میں مبینہ اسکینڈل کے معاملے کو لے کر آج سابق مرکزی وزیر ارون شوری، یشونت سنہا اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے مودی حکومت کو گھیرا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے پی ایم نریندر مودی اوران کی حکومت پر سنگین الزام لگائے۔ارون شوری نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ ہوئے رافیل سودے میں بڑا گھوٹالہ ہوا ہے، جس سے قومی سلامتی کونقصان پہنچا ہے۔سابق مرکزی وزیر ارون شوریٰ نے کہا کہ پی ایم مودی کے دورے کے دوران رافیل طیارے کی خریداری جو ڈیل کی گئی وہ بالکل نیوڈیل تھی۔کسی نئی ڈیل کے لیے نئے سرے سے ٹینڈر ہونا چاہیے تھا۔اس ڈیل میں کسی نئے آلے یا ہتھیار لگائے جانے کا ذکر نہیں تھا۔اس کا کانٹریکٹ ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ ((HALسے ہٹا کرانل امبانی کی کمپنی کو دے دیا گیا جس کو ڈفینس کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور کمپنی 10دن پہلے بنائی گئی تھی۔شوری نے کہا کہ حکومت کی گائیڈلائنن کہتی ہے کہ ہر آفسیٹ کانٹریکٹ چاہے وہ جس بھی قیمت ہو، وزیر دفاع کی منظوری سے ہوگا۔حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ ریلائنس کو کانٹریکٹ ڈیسالٹ نے دیا۔قیمت ظاہر نہ کرنے کی دلیل بھی بیکارہے۔حکومت کے وزیر مملکت برائے دفاع خود لوک سبھا میں قیمت بتا چکے ہیں۔670کروڑ فی طیارہ جس سب کچھ شامل ہے۔اس قیمت میں ہتھیار سے لے کرٹرانسفر آف ٹیک شامل ہے۔ریلائنس اور ڈیسالٹ نے بھی خود ایک سال پہلے کی قیمت بتائی تھی، 1000کروڑ فی طیارے سے زیادہ۔شوری نے کہا کہ اسکینڈل کے تناظر میں رافیل کے مقابلے بوفورس کچھ نہیں تھا۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ اس سودے سے ملک کو 35000کروڑ کی چپت لگی ہے۔سودے میں ہوائی جہاز کی تعداد گھٹائے جانے سے ملک کی سلامتی کو خطرہ بڑھا ہے۔تعداد میں 126سے 36کیے جانے کی معلومات نہ تووزیر دفاع کو تھی نہ فضائیہ میں کسی کو۔حکومت پرائیویسی کا بہانہ کرکے چھپانا چاہ رہی ہے۔پی ایم مودی نے صرف اپنے بنا پر فیصلہ کیا۔آفسیٹ کانٹریکٹ کی گاڈلان بھی اسی حکومت کی بنائی ہے۔ڈیسالٹ جو قیمت بتا رہا ہے 36طیارہ کی وہ 65ہزار کروڑ کے قریب پاتاہے۔بھوشن نے کہا کہ ہمارے ملک کو سیکورٹی کے لئے سات اسکواڈرن کی ضرورت ہے، تبھی 126طیاروں کی بات ہوئی تھی۔اس کے باوجود یہ تعداد 36کر دی گئی بغیرکسی کی معلومات کے۔یہ قومی سیکورٹی سے کھلواڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ کس طرح کسی ہیکی پیکی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا جا سکتا ہے؟ وہ (حکومت)کہتی ہے کہ اس میں مڈل مین کہاں ہیں۔پھر اس ڈیل میں انل امبانی کون ہے؟ کہاں سے آ گیا، کس طرح ہزاروں کروڑ لے جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ CCSکی رضامندی کے بغیر پی ایم کوحق نہیں تھا۔یہ کریمنل مسکڈکٹ کا معاملہ تھا جو وزیر اعظم کے خلاف بنتا، تو اب اس قانون پر نظر ثانی کر دی گئی۔سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے معاہدے سے دو دن پہلے کہا تھا کہ پرانی ڈیل کو ہی آگے بڑھائیں گے،پر وہاں جاکر نیوڈیل کر لی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس لوک سبھا میں JPCکو موقع نہیں ملے گا، وقت کم ہے۔اس معاملے کی CAGجانچ کرے۔تین ماہ میں تحقیقات مکمل ہوں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...