ضلع شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کا انتخاب۔بھٹکل کے رادھا کرشنا بھٹ صدر منتخب
بھٹکل 6؍اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی میعاد برائے 2018-2021کے انتخابات عمل میں آئے۔ الیکشن کمشنرآر وی بھاگوت نے بتایا کہ اس انتخاب میں اتفاق رائے سے صدر کے عہدے کے لئے بھٹکل کے رادھا کرشنا بھٹ اور جنرل سکریٹری کے طور پرسرسی کے نرسمہا (گرو) اڈی کو چنا گیا۔اسی طرح ریاستی مجلس عاملہ کی رکنیت کے لئے جی سبرایا بھٹ بکّل کو بالاتفاق منتخب کیا گیاہے۔
ضلع سطح پر نائب صدر کے بطور بسوا راج پاٹل (منڈگوڈ)،اننت دیسائی (جوئیڈا)اور خزانچی کی حیثیت سے سومنگلا ہونے کوپا (سرسی )منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرشنا مورتی ہیبار(ہوناور)، گنگا دھر کولگی (سداپور)، فیاض ملا (بھٹکل)، محمد رضا مانوی (بھٹکل)، راجیندرا ہیگڈے ، بھوانی شنکر نائک، یشونت نائک،جے آر سنتوش کمار(سرسی)مجلس عاملہ کے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔