20 کروڑ کے 18فلیٹوں کی مالکن ہیں رابڑی:سشیل مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 12:13 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی اور دو نئی جائیداد کا خلاصہ کرتے ہوئے منگل کو الزام لگایا کہ لالو یادو کی بیوی اور بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کے پاس دارالحکومت پٹنہ میں 18فلیٹ اور 18پارکنگ ہے۔مودی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال 20کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت والے یہ 18فلیٹ کل 18652اسکوائر فٹ کے علاقے میں پھیلے ہیں۔اس کے علاوہ رابڑی دیوی نے پٹنہ شہر کے داناپور میں 20ڈسمیل زمین اور شیخ پورہ میں 15ڈسمیل زمین لالو یادو کے وزیر ریل رہتے ہوئے لکھوایا تھا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ رابڑی دیوی نے یہ زمین ان لوگوں سے لکھوائی ،جن کے خاندان کو ریلوے میں ملازمت دی گئی یا ریلوے کے وزیر کے طور پر لالو یادو نے ان کی مدد کی۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ دارالحکومت پٹنہ کی ایک زمین اروند کمار یادو کے بیٹوں منوج، گوپی کرشن، راجیش کمار، ونود کمار اور سشیلا دیوی زوجہ اروند یادو سے منوج کمار کے خاندان کو ریلوے میں ملازمت دینے کے بدلے لکھوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں فلیٹوں پر فروری 2011میں شریاکنسٹرکشن کے امریندر کمار سنہا خزانچی روڈ، پٹنہ کے ساتھ ڈیولپمنٹ معاہدہ کیا گیا۔اس کے مطابق کل 37ہزار 405اسکوائر فٹ میں 36فلیٹ بنایا جانا تھا، جن میں دونوں کی 50-50فیصد حصہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہائشی، کاروباری کمپلیکس میں سے ایک لالو یادو کی والدہ مرچھیا دیوی کے نام پر ہے۔سشیل مودی نے کہا کہ اروند یادو کے خاندان کو عوامی کوآپریٹو بینک کے ذریعے چیک دکھائے گئے ہیں جن کی کبھی ادا ئیگی نہیں ہوئی ۔اس بینک کے صدر انور احمد ہے، جنہیں لالو یادو کا کباب وزیر کہا جاتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ انور احمد کو لالو یادو نے ایم ایل سی بنایا، جن کے یہاں سی بی آئی نے گزشتہ دنوں نوٹ بند ی کے دوران فرضی بینک اکاؤنٹس کے الزام میں چھاپے ماری کر کے کر وڑوں روپے ضبط کیا تھا۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس کے علاوہ موجا سگونا، نیا ٹولا، تھانہ داناپور کانتی سنگھ کی طرف سے پہلے لیز اور بعد میں فروخت ہوئی دکھائی گئی 62ڈسیمل زمین پر 18ہزار اسکوائر فٹ میں کمرشیل عمارت کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...