اُڈپی: افطار کوٹا کے انعقاد پر سوامی جی کا شکریہ اداکرنے شری کرشن مٹھ پہنچے وزیر روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th July 2017, 10:33 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:24/جولائی (ایس اؤنیوز)ریاستی کابینہ کے وزیر برائے شہری ترقیات اور حج روشن بیگ نے پیر کو اُڈپی کے مشہور شری کرشنا مٹھ میں مٹھ کے سوامی شری وشو تیرتھ پیجاور سوامی جی سے ملاقات کرتے ہوئے آشیرواد لیا۔

اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر روشن بیگ نے کہاکہ سوامی جی کا ہم سب بڑا احترام کرتے ہیں، پچھلے 20 سالوں سے ان سے ایک تعلق ہے ، سوامی جی کی طرف سےماہ ِ رمضان میں افطارکوٹا منعقد کئے جانے پر طبقہ کی طرف سے ان کا شکریہ اداکرنے ان کے ہاں پہنچا اور ملاقات کے دوران ان سے خواہش کی کہ ساحلی اضلاع میں امن و شانتی اور یک جہتی اور بھائی چارگی کی فضا قائم ہونے کے لئے پرارتھنا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مٹھ میں افطار کوٹا کو لے کر تنازعہ نہیں کرنا تھا، سوامی جی ہی نہیں ، روس کے وزیراعظم ، کینڈا کے وزیراعظم بھی افطار پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہیں، اگر کوئی ہندو مذہبی پیشوا افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں تو ہمارے مذہبی پیشوا انہیں دیوالی کے دوران کھانے پر مدعو کریں تاکہ آپسی میل جول، یک جہتی ، بھائی چارگی کو پروان ملنے کی بات کہی۔

ساحلی اضلا ع میں ایسے مزید افطار کوٹا کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں تنازعات کھڑے ہونا عام بات ہے ، بھگوان انہیں اچھی عقل دینے کی میں بھی پرارتھنا کرنے کی بات کہی۔

وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاست میں بجرنگ دل اور ہندوتوا افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنےکے متعلق جاری کئے بیان پر اخبارنویسوں نے پوچھا کہ کیا یہ سب وینوگوپا ل کو ریاست کا نگراں بنانے کے بعد ہونے والی تبدیلیا ں ہیں تو وزیر نے کہاکہ نہیں یہ وزیراعلیٰ سدرامیا کے بنیادی سوچ اور خیالات کا مظہرہے، آج بھی اسی فکرکے ساتھ کاربند رہنے کی بات دہرائی ہے۔ وزیر موصوف سے ملاقات پر سوامی جی نے کہاکہ یہ ایک خیر سگالی کی ملاقات تھی ، ماہ رمضان میں افطار کوٹا کے انعقاد پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ، ہم کیا کررہے ہیں کئی لوگوں کو سمجھ میں نہیں آتا، اس کو سیاسی نظریہ سے دیکھنا غلط ہے ، ہم صرف ایک اچھے مقصد کی خاطر یہ پروگرام کئے تھے، مذاہب کے درمیان یک جہتی پیدا ہوتی ہے تو کئی مسائل سلجھ جائیں گے ۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی بورڈ کے صدر ایم اے غفور، اُڈپی شہری ترقیات بورڈ کے صدر نرسمہا مورتی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...