نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، آشون اور جڈیجہ باہر، کارتک کی واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 11:37 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہو گیا ہے ۔ ایک بار پھر روی چندرن آشون اوررویندرجڈیجہ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور ان کا آرام جاری رہے گا۔ وہیں وکیٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کی اس سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔بی سی سی آئی کی منتخب کمیٹی نے ہفتے کو 22 اکتوبر سے شروع ہونیوالی 3 میچوں کی ونڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے خلاف ونڈے ٹیم کا حصہ رہے لوکیش راہل کو ٹیم سے باہرجاناپڑاہے۔وہیں تیز گیندباز شاردل ٹھاکر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جڈیجہ، اشون کی جوڑی کو لگاتار تیسری سیریزمیں آرام دیتے ہوئے منتخب کمیٹی نے اکچھرپٹیل ، یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو ٹیم میں بنائے رکھاہے۔وہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۔ 20 سیریز میں باہر بیٹھے اَنجنکیارہانے ونڈے ٹیم میں واپسی ہیں۔ہندوستان کو مڈل آرڈر میں ایک تجربہ کار بلے بازکی ضرورت تھی۔ راہل اوپنرہونے کی وجہ سے مڈل آرڈر میں بلے بازی نہیں کر پا رہے تھے۔سری لنکا دورے پر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں نمبر 4 پر مواقع دئیے تھے۔لیکن وہ ناکام رہے۔ ایسی صورتحال میں منتخب کرنے والوں نے کارتک کو ان کی جگہ پر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ رہے تیز گیندباز محمد شمیع اور امیش یادو کو نہیں لیاگیا ہے۔ان کی جگہ سری لنکا میں ڈیبو کرنے والے شاردل ٹھاکر کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوئی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

ٹیم : وراٹ کوہلی (کپتان) ،روہت شرما ، شکھر دھون، اجنکیارہانے، منیش پانڈے، کیدار جادھو ، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکیٹ کیپر)،ہاردک پنڈیا، اکچھر پٹیل ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...