مجاہد پاشاہ کوچیرمین شپ سے ہٹانے آر اشوک کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2018, 12:59 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍جنوری(ایس او نیوز)سابق نائب وزیراعلیٰ و بی جے پی کے رکن اسمبلی آر اشوک نے آج کہا کہ کانگریس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایس ڈی پی آئی تنظیم کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ اگر یہ سچ ہے تو بی بی ایم پی میں اس تنظیم کے کارپوریٹر مجاہد پاشاہ کے ساتھ اتحاد کرکے انہیں ہیلتھ اسٹانڈنگ کمیٹی کا چیرمین کیوں مقرر کیاگیا ہے ؟ کانگریس جوکہہ رہی ہے یہ واقعی سچ ہے تو مجاہد پاشاہ کو ہیلتھ اسٹانڈنگ کمیٹی کی چیرمین شپ سے فوری ہٹایاکیوں نہیں جاتا؟ دیپک راؤ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آج شہر کے آنند راؤ سرکل پر کئے گئے احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج ملک کے غداروں کے خلاف ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا ذات پات کی بنیاد پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ویرشیوا اور لنگایتوں کے درمیان بڑی خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس طرح کی سیاست کرنے والے سدارامیا کو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی دی جانی چاہئے ۔کولیرو، درج فہرست ذات اور قبائل اور ایسے ہی طبقات کے لوگوں نے وزیراعلیٰ سدارامیا سے بذریعہ فون اتنا کہنا کافی ہے کہ ہم تمام متحد ہیں تو فوری ان میں پھوٹ ڈال دیں گے ۔ اشوک نے کہا کہ ریاست میں جب تک سدارامیا ہیں ، ہندوؤں اور مسلمانوں کے لئے اتحاد و اتفاق سے رہنا ممکن نہیں ۔پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو ان کی پالیسی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غریب ہندو اور مسلمانوں کے لئے اس ریاست میں کوئی مقام نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک22ہندو کارکنوں کا قتل ہوا ہے۔اسی ماہ 28جنوری کووزیراعظم نریندر مودی ریاست کے دورہ پر آرہے ہیں،تب ان تمام باتوں کاجائزہ لیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔