ممبئی میں سہ روزہ مسابقۃ القرآن کا انعقاد; پوزیشن لانے والوں کو مصرکے بین الاقوامی مسابقہ میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2017, 9:11 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 25 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ادارہ دعوتہ السنہ مہاراشٹرکے زیراہتمام سہ روزہ عظیم الشان بیسواں کل ہند مسابقتہ القرآن بتاریخ 10 .11 .12. مارچ2017بروز جمعہ۔سنیچر۔ اتوار  کو حج ہاؤس پلٹن روڈ سی ایس ٹی ممبئی میں انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہورہاہے جس میں ش ہندوستانی  مدارس اسلامیہ کے صرف 16 سال کے مکمل حافظ قرآن طلبہ شرکت کے مجازہیں اور عمر کی مذکورہ شرط کے مطابق پورے ملک کے کسی بھی صوبے اور علاقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔مسابقہ کے کنوینر مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی نے بتایا کہ ادارہ کی جانب سے تمام مساہمین کوآمدورفت کاصرفہ دیاجائیگا،اس کے علاوہ ممبئی میں تمام شرکا ء کو طعام وقیام کی سہولت بھی ادارہ کی جانب سے دی جائے گی۔ انعامات پرکشش اورناقابل فراموش ہوں گے۔نیزپوزیشن لانے والے طلبہ کواپریل کے مہینہ میں مصرمیں ہونے والے  بین الاقوامی مسابقۂ قرآن کریم میں شریک ہونے کاموقع فراہم کروایاجائیگا۔خواہش مند طلبہ جلدی کریں اور یکم مارچ 2017 تک اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔یکم مارچ 2017 کے بعد کوئی بھی درخواست قابل قبول نہیں ہوں گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔