مینگلور کے قریب بنٹوال میں سسر کے ہاتھوں داماد کا قتل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 6:46 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 2؍جون (ایس او نیوز)شراب کے نشے میں دھت ہوکر آپس میں جھگڑنے کے بعد ایک 70سالہ شخص نے اپنے ہی داماد کا قتل کرڈالا یہ واردات مینگلور کے قریب بنٹوال تعلقہ میں سنیچر کو پیش آئی۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رامانندا (۵۲) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔جبکہ اس کے سسر کا نام امنّا پجاری ہے جس کے ہاتھوں رامانندا کا قتل ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سسر اور داماد کے درمیان کچھ دنوں سے کسی مسئلے پر بحث و تکرار چل رہی تھی۔اسی جھگڑے میں امنّا پجاری نے رامانندا کو اس وقت قتل کردیا جب گھر پر وہ دونوں تنہا تھے۔جب رامانندا کی بیوی موہنی اپنے کام سے واپس لوٹی تو اس نے دیکھا کہ اس کے شوہر کی لاش گھر کے پاس ایک گڈھے میں پڑی ہوئی ہے۔جبکہ ملزم امنّا کو بھی کچھ چوٹیں آئی تھیں جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...