کوانٹکو نامی امریکن افسانوی ایف بی آئی شو میں ایک ہندوستانی کو دہشت گرد دکھانے پر پرینکا چوپڑہ کو مانگنی پڑی معافی
ممبئی 10/جون (ایس او نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کو امریکہ کے ایک افسانوی ایف بی آئی ’ کوانٹیکو‘ شو میں ایک ہندوستانی کو دہشت گرد دکھائے جانے کو لے کر کافی مخالفت کا سامنے کرنے کے بعد اخر میں معافی مانگنی پڑی ہے۔
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا کے شو ’ کوانٹیکو 3 ‘ کے اپیسوڈ ’ دی بلڈ آف رومیو‘ میں ایک ہندوستانی شہری کو دہشت گرد دکھایا گیا، جس کے بعد ہندوستانی عوام نے ان کی سخت مخالفت کی۔ سوشل میڈیا پر مسلسل ہو رہی مخالفتوں کے بعد پرینکا چوپڑا نے اس معاملہ پر صفائی پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کر کے کہا کہ کسی کے بھی جذباتوں کو نقصان پہونچانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ’ کوانٹیکو‘ کے حالیہ ایپی سوڈ سے کچھ لوگوں کے جذباتوں کو ٹھیس پہونچی ہے۔ میرا نہ تو لوئی ایسا ارادہ تھا اور نہ ہوگا۔ میں معافی مانگتی ہوں۔ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
کوانٹیکو نامی ایک افسانوی شو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ایک ہندوستانی شہری کو منہتن میں دہشت گرد حملہ کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو یہ حملہ کرکے ایک پاکستانی کے سر الزام باندھنے کے فراغ میں رہتا ہے، مگر اُس سے پہلے ہی ایف بی آئی ایجنٹ پرینکا چوپڑا اُسے دھر لیتی ہے اور اُس کے منصوبہ کا پردہ فاش کردیتی ہے۔
اس شو کے بعد شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں نے ہندوستانی ایکٹریس پرینکا چوپڑہ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ جانتی نہیں کہ دہشت گرد صرف مسلمان ہوتے ہیں ؟ واضح رہے کہ اس طرح کے شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے پہلے ABC نیٹ ورک نے معافی مانگی ، جس کے بعد پرینکا چوپڑا نے بھی معافی مانگ لی۔
اے بی سی نٹ ورک کے پروڈیوسر نے اس تعلق سے بتایا کہ شو میں اداکاری کرنے والوں پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ شو کا کنٹرول اداکارہ کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ پرینکا چوپرہ پہلی ہندوستانی اداکارہ ہے جنہیں امریکن ٹی وی سریلس میں اہم رول ادا کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ وہ اس سیریل میں ایف بی آئی کی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں۔