شمالی کوریائی جوہری مرکز کو زلزلوں کے جھٹکوں کا سامنا ہے
پیونگ یانگ13اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اور بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جوہری ہتھیاروں کو ٹیسٹ کرنے کے پنج یری (Punggye۔ri مرکز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جوہری تجربات سے زیر زمین پتھریلی چٹانوں کو شدید نقصان پہنچنے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکام اگلے کسی بھی جوہری ٹیسٹ کے لیے پنج یری مرکز کو شاید ہی استعمال کریں۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ تیرہ اکتوبر کو بھی پنچ یری کے قرب جوار میں ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ قبل ازیں تین ستمبر کو شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔