دبئی میں ایس وائی ڈبلیو اے دبی شاخ کے طرف سے قرأت مقابلہ
دبی 25/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل سلطان اسٹریٹ کی ایس وائی ڈبلیو اے (دبی شاخ) کی جانب سے دبئی میں زیرتعلیم بھٹکلی بچوں کے لئے قرأ ت مقابلے کا انعقاد کیا جا ر ہا ہے۔ مقابلہ کی تاریخ ابھی طئے نہیں کی گئی ہے، البتہ دیگر تفصیلات پریس ریلیز کے ذریعے جاری کی گئی ہے۔
ریلیز کے مطابق مقابلہ دو گروپوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا گروپ 6 سے 10سال عمر کے بچوں کا ہوگا اور ان کو مقابلے کے لئے پارہ عم سے قرأت کرنی ہوگی۔ جبکہ دوسرا گروپ 11سے15سال کی عمر کے بچوں کا ہوگا۔ ان کے لئے آخری تین پاروں سے مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں اول اوردوم مقام پانے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاو ہ تمام شرکاء کو تشجیعی انعامات بھی دئے جائیں گے۔
قرأت مقابلے میں شرکت کے لئے نام درج کرنے کی آخری تاریخ 4/نومبر 2016 ہے۔مقابلے کی قطعی تاریخ کی اطلاع شرکائے مقابلہ کو نومبر کے اوائل میں دی جائے گی۔ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند مندرجہ ذیل فون نمبروں پراپنا مکمل نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش کی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات بھی دئے گئے نمبرات سے رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔
جناب افضل ایس ایم 0509485368 جناب مشہود سعدا 0553550748 جناب شاذر ایس جے 0569793760