حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں قطری وفد کی شرکت

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2017, 3:17 AM | خلیجی خبریں |

تہران،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی صدر حسن روحانی کے دوسری مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی تقریب حلف برداری میں قطر کا ایک وفد بھی شریک ہوا۔امیر قطر کی جانب سے وزیر تجارت واقتصادیات احمد بن جاسم آل ثانی قیادت میں وفد ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا گیا۔قطری وفد کی ایرانی صدر کی دوسری بار تاج پوشی کی تقریب میں شرکت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب قطر کے تین خلیجی ملکوں سمیت چار عرب ممالک کے ساتھ سفارتی بحران جاری ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے جو تیرہ نکاتی فہرست جاری کی ہے اس میں دوحہ سے ایران سے تعلقات محدود کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ادھر ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر آل ثانی بھی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔تسنیم کے مطابق ایک بیان میں عبداللہ بن ناصر نے کہا تھا کہ وہ امیر قطر کی نیابت میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پڑوسی عرب ممالک کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے دوران ایران کی غیر مشروط معاونت پر تہران کی خدمات کو سراہا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...