قطر کا ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 5:06 PM | خلیجی خبریں |

دوحہ،24اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خلیجی ریاست قطر نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے اپنے سفیر کو تہران بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطری حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔خیال رہے کہ قطر نے گذشتہ برس جنوری میں اس وقت ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے جب سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں نے ایرانی رویے کے خلاف بہ طور احتجاج تہران سے سفارتی توڑ دیے تھے۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت قطر جلد اپنا سفیر تہران واپس بھیجے گئے تاکہ دونوں ملکوں کیدرمیان سفارتی سرگرمیوں کو بحال کرتے ہوئیدیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھایا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قطری وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور قطر کی معاونت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...