ریکس ٹیلرسن کا قطری وزیر خارجہ سے خلیج بحران پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2017, 11:49 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کی ہے اور ان سے خلیج بحران کے حل کے سلسلے میں کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے 5 جون کو قطر سے تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔امریکی نیوز چینل سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریکس ٹیلرسن خلیج بحران کے حل کی تلاش کے لیے کام کررہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں خلیجی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کررہے ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے اس بات پر زوردیا ہے کہ  دوسرے فریقوں کو بھی حقیقی طور پر مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرنا چاہیے اور انھیں اپنے الزامات اور مطالبات کے حق میں ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں بھی کوئی مداخلت نہیں کرتے ہیں اور ہم ایران کے خفیہ اتحادی بھی نہیں ہیں۔سعودی عرب،مصر،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے تیرہ نکاتی مطالبات کی فہرست کویت کے ذریعے قطر کو بھیجی ہے۔اس میں قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مداخلت پر مبنی اپنی جارحانہ خارجہ پالیسی کا خاتمہ کردے۔ اخوان المسلمون سمیت انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔اس فہرست میں قطر سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو بند کردے۔ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لے۔قطر میں ترکی کے ایک فوجی اڈے کا قیام روک دے اور نیٹو کے اس ملک کے ساتھ ہرقسم کا فوجی تعاون بھی ختم کردے۔خلیجی عرب ممالک نے دوحہ کو ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دس دن کا وقت دیا تھا اور یہ الٹی میٹم اب قریب آ پہنچا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...