قطر : غیر ملکی لیبرز کی شکایات کی وصولی کے لیے نظام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2018, 1:14 AM | خلیجی خبریں |

دبئی 11مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک لیبر پینل تشکیل دے گا جو وزارت محنت کے زیر نگرانی کام کرے گا۔ آئندہ آٹھ روز کے اندر یہ پینل متعارف کرا دیا جائے گا جو تارک وطن لیبرز کی شکایات وصول کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ILO کی جانب سے لیبرز کے استحصال کی تحقیقات کے دوران کسی بھی جانب دارانہ رجحان کا سدّ باب کرنا ہے۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کے نزدیک دوحہ کا یہ نیا اقدام قانونی اصلاح کی ترجمانی سے زیادہ حقیقت کا سامنا کرنے اور غیر ملکی لیبرز کے حوالے سے اصلاحات سے فرار کے مترادف ہے۔

قطر میں یہ لیبرز ادنیٰ ترین سطح کی اجرتوں کے مسئلے سے دوچار ہیں جو 206 ڈالر سے متجاوز نہیں۔اس سے قبل 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے مقررہ میزبان قطر نے کفیل کا نظام اور غیر ملکیوں بالخصوص لیبرز کی نقل و حرکت محدود کرنے والے exit permits کا نظام ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ یہ فیصلہ عملی طور پر لاگو نہیں ہوا۔ اس امر کی تصدیق ایمنسٹی انٹرنیشنل  کی جانب سے سامنے آئی جس کا کہنا ہے کہ قطر میں لیبرز کو اب بھی وسیع پیمانے پر استحصال کا سامنا ہے۔ادھر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ILO نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے قطر میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت مل جائے گی تا کہ وہ قطر میں لیبرز بالخصوص فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر میں کام کرنے والے لیبرز کے حالات پر نظر رکھ سکے۔ قطر میں اس وقت اندازا بیس ہزار لیبرز ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

جدہ میں بھٹکل کمیونٹی کی جانب سے "پیغام انسانیت اور دورِحاضر میں ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر خوبصورت پروگرام

معروف عالم دین ، داعی اور کل ہند تحریک پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری  مولانا بلال حسنی ندوی کی عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ کی آمد پر  پیر  17فروری کو بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے جدہ میں "پیغام انسانیت اور دورِحاضر میں ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس ...

سعودی عرب: ٹرانسپورٹ سے متعلق جُرمانوں کی نئی فہرست میں 221 خلاف ورزیوں کا تعین

سعودی عرب میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے نئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں ٹرانسپورٹ اور بسوں کو کرائے پر دیے جانے کی سرگرمیوں سے متعلق 221 خلاف ورزیوں کا تعین کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے نظام کے تحت ان میں سے بعض خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 5 ہزار ریال تک ...

 کیا نئے قطری وزیراعظم بدعنوانی کے کیس میں ماخوذ ہیں؟

قطر کے نئے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ آل ثانی کامبیّنہ طور پر ملک میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے بدعنوانی کی ایک ڈیل سے تعلق رہا ہے۔شیخ خالد قطر کے شاہی خاندان کے رکن ہیں۔وہ ملک کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔فرانسیسی آن لائن تحقیقاتی جریدے میڈیا پارٹ اور برطانوی ...

سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے’نیشنل تھیٹر پروجیکٹ‘کا آغاز

سعودی عرب میں وزارت ثقافت کے زیر انتظام ’نیشنل تھیٹر پروجیکٹ‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان منگل کی شام درالحکومت ریاض کے ’کنگ فہد کلچرل سینٹر‘ میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں ہوا۔ اس موقع پر نامور فن کاروں، دانش وروں اور سعودی عرب ...