قطر کے امیر عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 22nd July 2017, 5:30 PM | خلیجی خبریں |

دوحہ22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی نے کہا ہے کہ وہ چارعرب ممالک کے بائیکاٹ کوختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیارہیں۔یہ بحران شروع ہونے کے بعد عوامی سطح پر اپنے پہلے خطاب میں شیخ تمیم بن حماد ال ثانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی حل کوقطری خود مختاری کا احترام کرناہوگا۔یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون میں قطرکی مبینہ طورپردہشت گردی کی حمایت اور ایران کے ساتھ روابط کی بنا پر تعلقات ختم کرتے ہوئے قطر کے آگے کئی مطالبات رکھے تھے۔ٹی وی پر اپنے خطاب میں قطر کے امیرنے ملک کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کی مہم کی سختی سے مذمت کی اوراپنے لوگوں کی برداشت کی تعریف کی۔شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قطر میں زندگی معمول کے مطابق گزرتی ہے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب عوام کو حکومتوں کے درمیان سیاسی مسائل سے آزادکرنے کاوقت آگیاہے۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا، ہم ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کوتیارہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے سعودی عرب کی قیادت میں تین عرب ممالک نے گذشتہ ماہ پیش کیے جانے والے13مطالبات پر مزید اصرار کرنے کی بجائے نرمی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے چھ وسیع اصول پیش کیے تھے۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے سفارتکاروں نے صحافیوں کوبتایا تھا کہ اب وہ ان 13مطالبات کی بجائے چھ وسیع اصولوں پر عمل چاہتے ہیں۔ان چھ مطالبات میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف مقابلہ کرنے کے عزم اور ان کی ترغیب دینے کو روکنا شامل ہیں۔اس حوالے سے تاحال قطر کی جانب سے براہ راست تو کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم قطر اس سے قبل اپنے اوپر لگے تمام الزامات کومستردکرتارہاہے۔خیال رہے کہ قطر پر چھ ہفتے قبل پابندیاں لگائی گئی تھیں جس کے بعد قطر کو اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سمندری اور فضائی رستے کے ذریعے اشیا منگوانا پڑیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...