الحاج قمر الاسلام آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری و انچارج کانگریسی امور کیرالا نامزد

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 25th July 2017, 8:26 PM | ملکی خبریں |

گلبرگہ،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا):  مسٹر جناردھنؤ دویدی۔ رکن پارلیمینٹ و جنرل سیکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے پریس نوٹ کے ؤبموجب  صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی محترمہ سونیا گاندھی نے رکن اسمبلی گلبرگہ و سابق وزیر کرناٹک ممتاز کانگریسی قائد الحاج قمر الاسلام کو اال انڈیا کانگریس کمیٹی  کا  سیکریٹری نامزد کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انھیں انچارج و نگران کیرالاکانگریس کمیٹی بھی نامزدکیاہے۔الحاج قمر الاسلام کے  سیکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی نامزد ہونے پر اضلاع حیدر آباد کرناٹک اور سارے کرناٹک سے مباک بادی کے پیامات وصول ہورہے ہیں۔ کیرالا کے کانگریس حلقوں کی جانب سے بھی الحاج قمر الاسلام کو مبارک باد دی جاررہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ کانگریس کو مضبوط و فعال بنانے کے لئے اپنی بہتر سے بہتر قائیدانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی نے الھاج قمر الاسلام کے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری نامزد ہونے کی اطلاع ملنے پر تمام کانگریسی کارکنان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گل پوشی کی اورمبارکد دی۔ آج شہر گلبرگہ میں الھاج قمر الاسلام کے سیکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی نامزد ہونے کی ؤمسرت میں کانگریسی کارکنان اور الحاج قمر الاسلام کے موئیدین کی جانب سے شہر کے علاقوں تماپوری چوک، ایم ایس کے ملس، مسلم چوک، درگاہ وغیرہ کے علاقوں میں آتش بازی کرتے ہوئے جشن منایائے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...