بھٹکل رنگین کٹّے کے پاس پکڑا گیا اژدہا
بھٹکل 26؍نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل ہائی وے پر رنگین کٹے کے قریب واقع الخلیج عربین ہوٹل کے سامنے رات کے وقت ایک بڑا اژدہا پایا گیا جس کی وجہ سے اس علاقے میں لوگوں کو ہجوم لگ گیااور تھوڑی دیر کے لئے خوف کا ماحول پید اہوگیا تھا۔
ہوٹل مالک کی کار کے نچلے حصے میں کنڈلی مارکر بیٹھے ہوئے اژدہے کونوجوانوں نے پکڑنے کی بہت کوشش کی۔مگر وہ آسانی سے ہاتھ نہیں آرہا تھا۔ بالآخرکار کو پلٹ کر اس کے نیچے سے اژدہے کو پکڑ لیا گیا اور پھر محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا۔ کار کے نیچے اژدہا پائے جانے کی خبر پھیلتے ہی اس مقا م پر ہجوم بڑھنے لگا اور ٹریفک میں خلل واقع ہوگیا۔ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت بحال کردی۔