سندھو نے ایشیا چمپئن شپ میں ہندوستان کو ہانگ کانگ میں 3-2 کی جیت دلائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2018, 12:23 PM | اسپورٹس |

ایلورسیتار،06؍ فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو کی قیادت میں ہندوستانی خاتون ٹیم نے ایشیا بیڈمنٹن ٹیم چمپئن شپ میں مثبت آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 3-2 سے شکست دی۔گرون کی چوٹ کی وجہ سے لندن اولمپکس تمغہ یافتہ سائنا نہوال کے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کے بعد سندھو نے اپنی افادیت ثابت کرتے ہوئے پہلے سولو میچ جیتا اور پھر این سکی ریڈی کے ساتھ مل کر جوڑی میں بھی کامیابی حاصل کی۔اتوار کو انڈیا اوپن کے فائنل میں ملی دل توڑنے والی شکست سے ابھرتے ہوئے سندھو نے پہلے سولو میں ہانگ کانگ کی یپ رنگین شیل ین کو براہ راست کھیل میں 21-12 21-18 سے شکست دی۔اشونی پونپا اور پراجکتا ساونت کو حالانکہ پہلے خاتون ڈبلز میں سخت چیلنج پیش کرنے کے باوجود اینج ونگ ینگ اور ینگ اینگا ٹنگ کے خلاف 52 منٹ میں 22-20 20-22 10-21 سے ہار جھیلنی پڑی۔دوسرے سنگل میں نوجوان شری کرشنا پریا کداراولی کو چیگ ینگ میی کو سخت چیلنج دینے کے باوجود 19 -21 21-18 20-22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے ہندوستان پانچ میچوں کے مقابلے میں 1-2 سے پچھڑ گیا۔سندھو نے اس کے بعد سکی کے ساتھ مل کر ینجی ٹیج یا اور یون ین ینگ کو 21-15 15-21 21-14 سے شکست دے کر ہندوستان کو برابری دلائی۔اب ہندوستان کی جیت کا دارومدار رتوکا شوانی گاڈے پر تھا جنہوں نے تیسرے سولو میں پہلا گیم گنوانے کے بعد زوردار واپسی کرتے ہوئے ینگ برابر یی کو 16-21 21-16 21-13 سے شکست دے کر ہندوستان کو جیت دلائی۔

ایک نظر اس پر بھی

لکھنو ٹی 20 : میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے کمنٹری باکس میں ٹلا بڑا حادثہ ، بال بال بچے سنیل گواسکر

پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہے لکھنو کے اٹل اکانا اسٹیڈیم میں منگل کی شام کمنٹری باکس میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے اچانک ٹوٹ گیا

جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گا ہندوستان

ٹیسٹ اور ون ڈے میں اپنا دبدبہ قائم رکھنے کے بعد ٹی 20کے پہلے میچ میں بھی شکست دینے والی والی ہندوستانی ٹیم منگل کو یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فتوحات جاری رکھ کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔