پتور:پڑوسی نوجوان کے عشق میں مبتلا 2بچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ فرار۔ندی میں کود کر خودکشی کا جھوٹا ڈرامہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 12:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پتور29؍نومبر (ایس او نیوز)پڑوسی نوجوان کے عشق میں دیوانگی کا مظاہرہ کرنے والی پتورکی ساروے گاوں کی جس خاتون کی کہانی کل پوسٹ ہوئی تھی، اس کے تعلق سے اب تازہ خبر یہ آئی ہے کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ہے

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نے گھر والوں کو گمراہ کرنے کے لئے فون پرنیتراوتی ندی میں کود کر جان دینے کی خبر سنائی تھی۔ گاؤں میں بدنامی کے ڈر سے گھر والوں نے چپ چاپ اپن انگڈی پہنچ کر وہاں نیتراوتی اور کمارا دھارا نامی ندیوں میں اس کی تلاش شروع کردی۔ بعد میں کچھ مقامی لوگوں اور نوجوان بھی تعاون کرتے ہوئے غوطہ خوروں کی مدد سے اس کو تلاش کرتے رہے۔ موبائل فون پر رابطہ کرنے پر اس نے فون بھی نہیں اٹھایا۔شام گئے تک کہیں بھی کوئی اتہ پتہ نہ ملنے سے پریشان ہوکر بالآخر اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نندا کمار کوا س کی جانکاری دی گئی تو انہوں نے پتہ لگایاکہ مذکورہ خاتون کا فون لوکیشن یہ بتارہا ہے کہ وہ کورگ کے ضلع کے سوموار پیٹ تعلقہ میں ماداپورا کے علاقے میں موجود ہے۔ جس سے اندازہ لگایاگیا کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ہے اور اپنی خود کشی کا جھوٹا ناٹک رچایا ہے۔

کئی گھنٹوں تک ندی کے آس پاس اور گہرے پانی میں غوطہ خوری کے ذریعے تلاشی مہم میں اپنا وقت اور محنت ضائع کرنے والے نوجوان اپنے آپ کو کوستے رہے کہ سب سے پہلے اس بات کی اطلاع پولیس کو نہ دے کر انہوں نے کیسی بھول کر ڈالی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...