پتور: سڑک حادثے میں ولیج اکاؤنٹنٹ ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2018, 1:20 PM | ساحلی خبریں |

پتور15؍اکتوبر(ایس او نیوز) پتور کے پونجا گاؤں میں ولیج اکاؤنٹنٹ کے فرائض انجام دینے والاسدیش رائے بالنجا(32سال) اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ اپنی موٹر بائک پر کہیں جارہاتھا تو ایک کار نے اسے ٹکر ماردی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار کی ٹکر ایسی زبردست تھی کہ سدیش اچھل کر سڑک پر دور جاگراجس کی وجہ سے اس کو گہری چوٹیں آئیں۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔بتایا جاتا ہے کہ جس کار ڈرائیورنے سدیش کی بائک کو ٹکر ماری تھی وہ کار سمیت موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور فرار ہونے ڈرائیور اور کار کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی