پتورمیں ایک نامعلوم گینگ کا رکشہ ڈرائیورپر چاقو سے حملہ ۔ زخمی اسپتال میں داخل۔ حملہ آور فرار
پتور13؍مئی(ایس او نیوز) پتورکے کڈبا پولیس اسٹیشن کی حدود میں آٹو رکشہ ڈرائیور پرنامعلوم افراد کی جانب سے چاقو سے حملہ کرکے فرار ہوجانے کی واردات پیش آئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مرڈالا کا رہنے والا امیش وہ رکشہ ڈرائیور ہے جس پر نامعلوم گینگ نے حملہ کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ امیش جب کڈبا سے اپنے علاقے مرڈالا کی طرف جارہاتھا تو ایک سرخ کار نے اس کا تعاقب شروع کیا۔باجیناڈی کراس پر کار نے رکشہ کا راستہ روکا اور امیش پر حملہ کردیا۔ امیش جان بچاکر بھاگنے لگا تو گینگ میں شامل افراد نے 200میٹر تک اس کا پیچھا کیا اور نیکّی تھڈکا درگاہ کے قریب اسے چاقو گھونپ کر زخمی کیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔
زخمی امیش کو منگلورو کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ رو ی کانتے گوڈا نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ کڈبا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کی جارہی ہے۔