پتور:2سالہ بچہ حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 12:49 PM | ساحلی خبریں |

پتور29؍نومبر (ایس او نیوز)گھر کے باغیچے میں موجودتالاب میں حادثاتی طورپر گرنے سے ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ ہلاک ہونے والے بچے کا نام شوریہ بتایا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ بچہ اپنے والدین سدرشن اور اشوینی کے ساتھ بنگلورو میں مقیم تھا۔مگر چھٹیاں گزارنے کے لئے بچے کی ماں اشوینی نے اسے پتور میں واقع اپنے مائیکے میں نانا نانی کے پاس چھوڑا تھا۔ جس د ن یہ حادثہ ہوا شوریہ کو اس کے نانا نے باغ میں گھماپھرا کر واپس گھر میں چھوڑا اورکسی کام سے وہ خود دوبارہ باغ میں چلے گئے۔ گمان کیا جاتا ہے کہ معصوم شوریہ اپنے نانا کے پیچھے پھر سے باغ کا رخ کیا ہوگا اوراس کے بعد حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔اس معاملے میں پتور سٹی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔