پتور:کلڈکا فساد کے لئے راست طورپر ریاستی حکومت ذمہ دار ؛ہندوؤں کے جذبات کو قوت دی جائے گی :نلین کمار کٹیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2017, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

پتور:17/جون (ایس اؤنیوز)ہندو طاقت اور ہندو ؤں کے جذبات کو دبانےکی کوششیں فرقہ پرست مافیا اور محکمہ پولس کی طرف سے ہورہی ہیں، شرپسندوں کے پیچھے ریاستی حکومت کا راست ہاتھ ہے اور 24جون کو کلڈکا بند کا بی جے پی مکمل حمایت کرنے  کا دکشن کنڑا کے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے الزام لگایا۔

وہ یہاں پتور کے بی جے پی دفترمیں اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ پولس سیاست دانوں کے ہاتھوں ناچ رہاہے، ضلع میں ہندوؤں کے جذبات پر حملہ کرنے والے کام لگاتار انجام دئیے جارہے ہیں،فساد برپاکرنے والے ملزموں کو گرفتارکرنے کے بجائے توازن قائم رکھنے کے لئے معصوم ہندو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان پر غنڈہ ایکٹ جاری کرکے خوف کا ماحول پیدا کئے جانے کا الزام لگایا۔

رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے علی الاعلان کہاکہ 24جون کو ہندو جاگرن ویدیکے کی طر ف سے اعلان کئے گئے کلڈکا بند کا بی جے پی مکمل حمایت کرے گی اور ہندو سماجی طاقت کو قوت دینے کاکام کرنےکی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج میں بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا بھی شرکت کریں گے۔ ایم پی نےکہاکہ ریاست میں دن بدن قانونی نظام خراب ہوتاجارہاہے، پولس کے ہاتھ باندھے گئے ہیں، محکمہ میں ایماندار پولس افسران کی موجودگی کے باوجود کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔ پتور دیہی بی جے پی منڈل صدر چنیل تمپا شٹی ، ضلع پنچایت صدر میناکشی شانتی گوڈو موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔