پیشہ وارانہ بے پروائی سے زچگی کے دوران خاتون اور بچے کی موت،اسپتال اورڈاکٹر پر 17لاکھ روپے کا جرمانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2017, 10:55 AM | ساحلی خبریں |

پتّور 21؍مارچ (ایس او نیوز) زچگی کے لئے اسپتال میں آنے والی حاملہ خاتون کے ساتھ صحیح علاج و معالجہ نہ کرنے اور پیشہ وارانہ بے پروائی کو خاتون اور حمل میں موجودبچے کی موت کا سبب مانتے ہوئے کنزیومر فورم کی جانب سے متعلقہ ڈاکٹراور اسپتال پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دسمبر 2010کی بات ہے جب سوپنا رائے نامی حاملہ خاتون کو پتور کے ایک اسپتال میں ڈاکٹر پورنا سی راؤ کے زیر علاج زچگی کے لئے داخل کیا گیا تھا۔مگر ڈیلیوری سے پہلے سوپنا کی طبیعت بگڑ گئی اور اس کی اور حمل میں موجود بچے کی موت واقع ہوگئی۔ڈاکٹر پورنا نے ایک غیر معمولی طبی پیچیدگیamniotic fluid embolism کو حاملہ خاتون کی موت کاسبب بتایا تھا۔مگر پوسٹ مارٹم میں خاتون کی موت کا سبب پھیپڑے میں خرابی پیدا ہونا بتایا گیا ۔

فوت ہونے کی والی سوپنا کے والد کمالکشہ رائے نے جنوبی کینر ا ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم میں شکایت درج کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر کی جانب سے بروقت تشخیص نہ کرنے، صحیح علاج نہ ہونے اور پیشہ وارانہ بے پروائی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے ان کی بیٹی اوراس کے پیٹ میں موجود بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔مسٹرکما لکشہ رائے نے ڈاکٹر کی طبی بے پروائی کی ایک مثال کے طور پر دلیل رکھی تھی کہ ایک تو حاملہ خاتون کو موت سے بچانے کی مناسب تدبیر نہیں کی گئی اور پھر اس کی موت واقع ہوتے ہی پیٹ میں موجود بچے کو بچانے کے لئے چند منٹوں کے اندرجو سرجری کی جانی چاہیے تھی، جو کہ مذکورہ ڈاکٹر نے نہیں کی۔ جس کی وجہ سے ماں کے ساتھ بچہ کی بھی موت ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم نے فوت ہونے والی خاتون کے والد کے موقف صحیح قراردیتے ہوئے اس معاملے میں ڈاکٹر قصور وار ٹھہرایا ہے اور ڈاکٹر اور اسپتال کے اسٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو 17,43,440روپے بطور ہرجانہ ادا کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔