پتّور میں قتل کے معاملے میں نامزد ایک ملزم کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2018, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

پتّور 14؍جولائی (ایس او نیوز) پتور تعلقہ کے کیمانے نامی گاوں میں قتل کے معاملے نامزد ملزم نے تالاب میں کود کر خود کشی کر لی۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام دنیش (35سال) بتایا جاتا ہے جو ماجلاڈکا ہاؤس کا رہنے والا تھا۔

مہلوک دنیش کے بھائی گنگا دھر نے پولیس کے پاس درج اپنی شکایت میں کہاہے کہ اس نے اپنے دوست منوج کے گھر جاکر رات گزارنے کے لئے وہاں قیام کیا اور آدھی رات کو جب گھر کے تمام لوگ سو گئے تو اس نے وہاں پر موجود کاشتکاری کے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔سبرامنیا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہوئے ایک قتل میں دنیش ملزم تھا اور اس کیس کی سماعت عدالت میں چل رہی تھی۔ دنیش عادی شرابی تھا اور بہت زیادہ مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔گمان کیا جاتا ہے کہ انتہائی ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

بیلارے پولیس اسٹیشن میں خود کشی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...