اپن انگڈی:گجری میں دکان میں آگ لگنے سے 1لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2018, 7:42 PM | ساحلی خبریں |

پتور5؍فروری (ایس او نیوز) اپن انگڈی کے پاس بولوار میں واقع ایک گجری کی دکان میں آگ لگنے سے 1لاکھ روپے مالیت کاپلاسٹک سامان جل کر خاکستر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے جس دکان میںآگ لگی تھی وہ منصور نامی شخص کی ملکیت تھی۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر دو فائر انجن موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔کہا جاتا ہے کہ جس جگہ پر یہ دکان واقع ہے اس کے اوپر سے ہائی ٹینشن الیکٹرک تار گزرتے ہیں۔ قریب میں موجود ایک ناریل کے درخت سے اس کی پتیاں بجلی کے تاروں پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افراد کی طرف سے محکمہ بجلی کو فوری طور پر اطلاع دے کر علاقے کی بجلی منقطع کروائی گئی اور اس کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ اس طرح آگ بے قابو ہونے اور اطراف کے گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ٹل گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔