پتور:ہاسٹل میں رہنے والی طالبہ نے کی پھانسی لگاکر خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:28 PM | ساحلی خبریں |

پتور25؍ستمبر(ایس او نیوز)نری موگرو کالج طلبہ کے ہاسٹل میں قیام کرنے والی پسماندہ طبقے کی ایک طالبہ نے پھانسی کا پھندالگا کر خود کشی کرلی ہے۔ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت کوڈاگو ضلع کے سوموار پیٹ کی رہنے والی جیویتا (17سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جیویتا کومبیٹّو سرکاری کالج میں پی یو سی سال دوم کی طالبہ تھی۔ 24ستمبر کو وہ حسب معمول کالج گئی تھی۔ پھر کلاسس میں حاضری کے بعد دوپہر کو وہ واپس اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لوٹ آئی۔اور سیلنگ فین سے نائلون کی رسّی کا لگاکراس سے لٹک گئی۔کچھ دیر کے بعدباورچی خانے کے اسٹاف نے اس کے کمرے کا دروازہ کھول کر دیکھا تو جیویتا کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔پتہ چلاہے کہ جیویتا نے خود کشی سے قبل جو نوٹ لکھ کر رکھاتھا اسے پولیس نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔ لیکن اس تحریر میں خود کشی کی وجہ کیا بتائی گئی ہے ابھی اس کا خلاصہ پولیس نے نہیں کیا ہے۔پتور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...