کڈبا کے بی جے پی یوتھ لیڈر پر حملہ،حملہ آور گرفتار،ہندتووا تنظیموں کی طرف سے بند کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 1:04 PM | ساحلی خبریں |

پتور ،17؍جولائی (ایس او نیوز) پتور کے کڈبا علاقے میں بی جے پی یوتھ لیڈر رمیش کلپورے(۴۵سال) پراس وقت کچھ لوگوں نے حملہ کیا جب وہ سوپر مارکیٹ سے سامان خریدنے کے بعد اپنی جیپ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جب چار پانچ نوجوانوں کے ایک گروہ نے رمیش پر لکڑے کے تختے سے حملہ کیا تو فوراً وہاں بھیڑ جمع ہوگئی اور حملہ آوروں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔ حملہ آوروں کی شناخت پرکاش، ٹین سن، سنوش، لیجو اور سنتوش کے طور پر کی گئی ہے۔ رمیش کے چہرے اور ناک پر زخم آئے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے بھیڑ نے موقع پر ہی حملہ آوروں کو دھر دبوچ لیا ، ورنہ یہ حملہ بھی فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرجاتا ۔ لیکن اس حقیقت کے باوجود کہ اس میں فرقہ واریت کی کوئی بات ہے ہی نہیں،پھر بھی بی جے پی اور ہندتوا تنظیموں نے بطوراحتجاج پتو ر بند کا اعلان کردیا۔ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ احتجاج آخر کس کے خلاف ہونے جارہا ہے۔ 

کہا جاتا ہے کہ کڈبا پولیس اسٹیشن میں گرفتار شدہ ملزمین اور رمیش کے حامیوں کے بیچ بہت ہی گرماگرم بحث اور تکرار ہوئی اور وہاں حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو بڑی مشقت کرنی پڑی۔ اس سے لگتا ہے کہ یہ آپسی رنجش اور گروہی تصادم کا معاملہ ہے۔رمیش نے پولیس کے پاس اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے اس کے پاس موجود 55ہزار روپے نقد، ایک سونے کا بریس لیٹ اور موبائل فون چھین لیاہے۔مگر کچھ لوگ اس بات پر تعجب کررہے ہیں کہ جب فوری طور پر موقع پر ہی حملہ آوروں کو بھیڑ نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ہے تو پھرحملہ آور نقدی ، بریس لیٹ اور موبائل وغیرہ چھین لے جانے میں کیسے کامیاب ہوگئے!

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...