پتور :فلمی اداکارہ رمیا کی تنقید کرنےکا بی جے پی اور سنگھ پریوار کو اخلاقی حق نہیں:رکن اسمبلی شکنتلاشٹی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th August 2016, 9:53 PM | ساحلی خبریں |

پتور:27/اگست(ایس او نیوز)بی جے پی کے جن لیڈران نے یکے بعد دیگرے پاکستان جا کر ان کی کھل کرتعریف کی تھی،  وہی لیڈران آج سابق ایم پی  اورکنڑا فلمی اداکارہ رمیا کے پاکستان کے عام لوگوں کی تعریف کرنے پراحتجاج کررہے ہیں اور ایسی تشہیر کررہے ہیں جیسے رمیا سے کوئی بڑا جرم سرزد ہوا ہو۔ یہ بات پتور کی رکن اسمبلی شکنتلا شٹی نے کہی۔

پتور شہری کانگریس کے زیراہتمام بلاک کانگریس دفتر میں سنیچر کو منعقد ہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ رمیا کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کئے جارہے الزامات کے متعلق چرچا کے لئے یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ جب اٹل بہاری واجپی وزیر اعظم تھے تو بس کے ذریعے پاکستان جا کر وہاں کے وزیر اعظم سے گلے ملے تھے ،یہی بی جے پی کی جب مرکز میں حکومت تھی تو پاکستان کے حمایت کردہ دہشت گردوں کو جیل سے چھوڑا گیا تھا، ایل کے اڈوانی نے تو محمد علی جناح کی کھل کر تعریف کی تھی ۔ ششما سوراج پاکستان جاکر آئیں، وزیر اعظم نریندر مودی دعوت کے بغیر ہی پاکستان جا کر نواز شریف کی پوتی کے جنم دن والےپروگرام میں شریک ہوکر آئے،ساتھ ہی ان کی ماں کو ساری بھی تحفے میں دی، بی جے پی والے یہ سب کرتے ہیں تو دیش پریم اور تعلقات میں سدھار کہلاتاہے، لیکن وہیں ایک عورت رمیا پاکستان میں بھی بہتر لوگ ہونے کی بات کہتی ہیں تو بڑے گناہ کی طرح تشہیر کی جاتی ہے۔ شکنتلا شٹی نے بی جے پی والوں سے کہا کہ وہ پہلے اپنی گریباں میں جھانک کر اپنا احتساب کریں۔

خاتون لیڈر وشالکشی پجاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوتوا کے نام پر دوسرے دھرم والوں پر حملہ کرنے والے اب ہندو دھرم والوں پر ہی حملہ کرنے لگے ہیں، جس کے لئے دلتوں اور پسماندہ طبقات کا قتل کیا جارہاہے، اس کے لئے عوامی بیداری بہت ضروری ہے۔ ششی کلا رائی نے بھی خطاب کیا۔ میٹنگ میں سابق ایم پی رمیا کے خلاف بی جےپی اور اسکے پریوار کی طرف سے لگائے گئے الزماات کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد پا س کی گئی ۔ ولما گونسالیز نے قرارداد پیش کی تو روپ ریکھا آلوا نے تصدیق کی، میٹنگ میں متفقہ طورپر قرارداد کومنظوری دی گئی۔ شہری کانگریس صدر سوترا بیٹو جگناتھ رائی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ بی جے پی اور اس کی تنظیموں کی طرف سے جھوٹی اشتہاربازی کا فوری جواب دینے کا طریقہ کانگریس کی جانب سے شروع کرنے کی بات کہی گئی۔ بلاک کانگریس صدر فضل رحیم اور بلاک کانگریس عہدیداران موجود تھے۔ ہریناکشی شٹی نےشکریہ اداکیا۔ اسحاق سالمر نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...