پتور میں18.8 لاکھ روپے کی غیر محسوب رقم کے ساتھ تین افراد گرفتار
پتور:8/؍دسمبر (ایس او نیوز)ایک طرف جہاں عام آدمی کو اپنے روزمرہ اخراجات کے لئے ہزار اور دو ہزار روپے بینک سے نکالنے کے لئے پورا پورا دن دھکے کھانا پڑرہا ہے ، وہیں دوسری طرف غیر قانونی طریقوں سے بڑی بڑی مقدار میں غیرمحسوب رقم لے جانے اور پولیس کے شکنجے میں پھنسنے کے واقعات اب روزانہ کا معمول بن گئے ہیں۔سچائی یہ بھی ہے بہت سارے معاملات کی بھنک تو پولیس کو بھی نہیں لگتی اور غیر قانونی لین دین بڑے آرام سے انجام دیا جار ہا ہے۔جس میں بینک کے افسران کی ملی بھگت اہم رول ادا کررہی ہے۔
تازہ واقعہ پتور کا ہے جہاں18.8لاکھ روپے کی غیر محسوب کرنسی کے ساتھ تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیاہے جن کے نام جعفر شریف (۲۸ سال)، نذیر (۲۵ سال) اور محمد اقبال (۲۶ سال ) بتائے جاتے ہیں جو کہ کلاڈکا کے رہنے والے ہیں۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں پتور دیہی پولیس نے مانی میسور اسٹیٹ ہائی وے پر مکارمپاڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رقم سمیت ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ضبط کی گئی رقم میں 16.28لاکھ روپے کے نئے دو ہزار کے کرنسی نوٹ ،
1,90,000,روپے سو سو کے نوٹ اور 9,300روپے پچاس کے نوٹ شامل ہیں۔