موٹر بائک حادثے میں دو طالب علم ہلاک
پتور 24؍اکتوبر(ایس او نیوز) موٹر بائک اور اومنی کار کے بیچ تصادم کے نتیجے میں موٹر بائک پر سوار دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کے نام لکشمیشا(۱۷ سال) اور شریاس (۱۷ سال) بتائے جاتے ہیں۔
شام کے وقت دونوں طالب علم دوست موٹر بائک پرقریبی گاؤں کڈبا کی طرف جارہے تھے جہاں سے انہیں دوسرے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے ٹیوشن انسٹی ٹیوٹ کے ایک ساتھی کی شادی میں شریک ہونا تھا۔لیکن جب وہ سونکندکٹّے کے قریب تھے توسامنے سے آنے والی اومنی کار سے ان کی بائک ٹکرا گئی۔ کہا جاتا ہے کہ اومنی کار میں بنگلورو کے مسافر تھے جو دھرمستلا سے سبرامنیا مندر کی طرف جارہے تھے۔اس حادثے میں لکشمیشاکے سر پر اورشریاس کے نازک اعضاء پر بہت گہری چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔