ولادی میر پوتین چوتھی مدتِ صدارت کے لیے 74 فی صد ووٹ لے کر کامیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 8:00 PM | عالمی خبریں |

ماسکو19مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا)روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔سرکاری ایگزٹ پول کے مطابق صدر ولادی میر پوتین کی کامیابی یقینی ہے اور وہ 73.9 فی صد ووٹ لے کر چوتھی مدت کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔روس بھر میں 1200 پولنگ اسٹیشنوں کے جائزے کے بعد ایگزٹ پول کے یہ نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ان کے مطابق صدر پوتین کے حریف کمیونسٹ امیدوار پیول گرودینن 11 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ 37 فی صد ووٹروں نے یہ بتانے سے انکار کیا تھا کہ انھوں نے کس صدارتی امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ولادی میر پوتین کے مد مقابل کل سات امیدوار تھے لیکن ان کے سخت ناقد الیکسئی نوالنی کو قانونی وجوہ کی بنا پر انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔انھوں نے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں او ر دھاندلیوں کا الزام عاید کیا ہے۔روس میں قریباً 10 کروڑ 70 لاکھ افراد ووٹ دینے کے اہل تھے۔روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 60 فی صد رہی ہے۔حزب اختلاف کے حامی اخبار نوایا گزٹا نے یہ الزام عاید کیا ہے کہ طلبہ ،سرکاری ملازمین اور نجی کمپنیوں ، اداروں میں کام کرنے والے افراد کو صدر پوتین کے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا گیا ہے۔الیکسئی نوالنی کے وکیل ایفان ڑادنوف کا کہنا ہے کہ صداتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی حقیقی شرح 55 فی صد رہی ہے۔ان کی حزب اختلاف کی تحریک اور غیر سرکاری الیکشن مانیٹر گولوس نے کہا ہے کہ ولادی میر پوتین کے حامیوں کو بسوں میں لاد لاد کر پولنگ مراکز پر لایا جارہا تھا اور کئی افراد نے دو دو مرتبہ ووٹ ڈالا ہے۔اس کے علاوہ صدر کے حامیوں کی جانب سے خود ہی مہریں لگا لگا کر بیلٹ باکس بھرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔لیکن روس کے الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انتخابی نگراں بعض اوقات جو کچھ دیکھتے ہیں ،اس کی غلط تشریح کرتے ہیں۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن غیر حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...