برطانوی جاسوس کو زہردینے کا الزام مضحکہ خیز ہے:پوتین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 7:46 PM | عالمی خبریں |

ماسکو 19مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا)روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پوتین نے اتوار کے روز دوبارہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں برطانوی جاسوس اوران کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔خبر رساں ادارہ کے مطابق روس کے چوتھی بار صدر منتخب ہونے والے ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سابق برطانوی جاسوس سیرگی سکریپل اوراس کی بیٹی کو زہر دیے جانے کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ خیال رہے کہ سیرگی اور اس کی بیٹی دونوں اس وقت برطانیہ کیایک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔صدر پوتین نے کہا کہ میراخیال ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات اور فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ماسکو پر سابق برطانوی ایجنٹ کو زہر دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ جس اعصابی گیس کا ذکر برطانیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے ماسکو کے پاس وہ گیس موجود ہی نہیں۔ اگر یہ گیس استعمال کی گئی ہوتی تو اس سے صرف ایک یا دو افراد نہیں بلکہ اور بہت سے افراد بھی متاثر ہوتے۔اس موقع پر صحافیوں نے پوچھا کہ آیا وہ سنہ 2024ء میں بھی روس کے صدر کے امیدوار بنیں گے تو ولادی میر پوتین نے ہنس کر کہا یہ یہ سوال کس قدر مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے گنتی کرنے دیں۔ کیا میں اس وقت بھی روس کا صدر ہوں گا جب میری عمرسو سال سے بڑھ جائے گی۔پوتین نے اپنے وٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک چوتھی بار روس کے سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا۔ ڈائس چھوڑنے سے پہلے پوتین نے وہاں پر مجمع کے ساتھ مل کر ’روس، روس‘ کے نعرے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔