پنجاب میں بھیڑ کا غیر انسانی سلوک ، ڈرگس اسمگلر کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2017, 12:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹنڈا، 9؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب کے بھٹنڈا میں ڈرگس اسمگلنگ کے مجرم ایک نوجوان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ہاتھ پیر کاٹے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی اسپتا ل میں موت ہو گئی۔25سالہ ونود کمارڈرگس اسمگلر تھا، جب وہ اپنے گاؤں لوٹا، تو کچھ لوگوں کے گروپ نے اس پر حملہ بول دیا، وہاں موجود لوگوں نے اس خوفناک منظر کو اپنے موبائل میں قید کرلیا ۔انسپکٹر جگدیش کمار نے کہاکہ وہ نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائکوٹروپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت کچھ معاملوں کا سامنا کر رہا تھا اور صرف 3-4دن پہلے ہی جیل سے باہر نکلا تھا۔ونود کمار کو مقامی اسپتا ل لے جایا گیا، جسے گاؤں والوں کی مشتعل بھیڑ نے گھیر رکھا تھا، گاؤں والوں کی وجہ سے اس کو وقت پر علاج نہیں مل پایا۔اس کے بعد پولیس اس شخص کو 45کلومیٹر دور فریدکوٹ لے گئی ،جہاں گہری چوٹوں کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔اس معاملہ میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ غصہ میں تھے، کیونکہ ڈرگس اسمگلنگ کی شکایات کے باوجود کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا تھا۔قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں ڈرگس ایک اہم مسئلہ ہے۔گزشتہ انتخابات میں سیاسی پارٹیوں نے اپنی تشہیری مہم میں اسے زور شور سے اٹھایا تھا۔کانگریس نے بھی اس مسئلے کو لے کر پچھلی حکومت پر تیزوتند حملہ بولا تھا۔پنجاب میں بے روزگاری اور معلومات کے فقدان میں نوجوان آسانی سے نشے کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...