بینک گھوٹالہ کاملزم نیرو مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2018, 8:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 15فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )نیم سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک میں ملک کا بڑا بینکاری سنسنی خیز گھوٹالہ ہوا ہے،یہ گھوٹالہ تقریباََ11500کروڑ کا ہے۔ اس گھوٹالے میں تاجر نیرو مودی کا نام سامنے آیا ہے۔ 48 سالہ نیرو مودی مشہور ڈائمنڈ بروکر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیرو مودی بڑے ڈائمنڈ کاروباری بھی ہیں۔ نیرومودی نے بینک کو خط لکھ کر پیسے ادا کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی فائر اسٹار ڈائمنڈ کمپنی کی کل قیمت 6,435کروڑ ہے اور وہ اس سے بینک کا پیسہ کریں گے۔ نیرو مودی دو بڑی ڈائمنڈ کمپنیوں کے مالک بھی ہیں، ایک کانام فائراسٹارڈائمنڈکمپنی ہے اور دوسری کمپنی کا نام نیرو مودی ڈائمنڈ کمپنی ہے۔ نیرو مودی کا ملک و بیرون ملک میں کئی بڑے سٹور ہیں۔ ان کی کمپنی اربوں کا کاروبار کرتی ہے، یہی نہیں 2017 میں فوربس کی فہرست میں 84 ویں سب سے امیر ہندوستانی ہیں ۔ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا برانڈ ایمبیسڈر بنی تھی، حتیٰ کہ کئی ہالی ووڈ ستارے ان کے زیورات پہن چکی ہیں۔ جس میں کیٹ ونسیٹ، ڈکورا جانسن جیسے کئی بڑے نام شامل ہیں۔ ایوارڈ شو کے ریڈ کارپیٹ میں ہالی وڈ اداکارہ ان کی ہی زیورات پہنتی ہیں۔ بھارت کے علاوہ ان کی روس، آرمینیا اور جنوبی افریقہ میں مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں۔ جب ان کا نیو یارک کے میڈیسن میں اسٹور کھلا تھا تو نمرت کور، لیزا ہیڈن جیسی کئی ماڈلس پہنچی تھیں، نیرو مودی کا بنگلہ لندن ، سنگا پور ماؤک میں بھی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...