عمران خان کوکیپٹن امریندرسنگھ کا جواب 'مسعود اظہرکونہیں پکڑپا رہے ہو توہمیں بتاو'۔

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 8:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنیسی) پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے دہشت گرد مسعود اظہرکولےکرپاکستان پرتنقید کی ہے۔ کیپٹن امریندرسنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کومسعود اظہر کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نےکہا کہ جیش محمد سربراہ بہاول پورمیں بیٹھا ہے اور آئی ایس آئی کی مدد سے کام کررہا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سےکہا 'جاو اورمسعود اظہرکوپکڑو۔ اگرتم ایسا نہیں کرپارہے ہوتوہمیں بتاو، ہم اسے پکڑلیں گے، لیکن ہمیں لیکچرمت دو'۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے مزید کہا 'عمران خان، آپ کے پاس جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہرہے، جوبہاول پورمیں بیٹھا ہے۔ آئی ایس آئی کی مدد سے وہ دہشت گردانہ حملوں کو انجام دے رہا ہے۔ جاواسے وہاں سے اٹھاو، اسے ہندوستان کے حوالے کرو۔ اگریہ نہیں کرسکتے توہمیں بتاو'۔ انہوں نے کہا کہ 'ممبئی کے 26/11 حملے کے ثبوت دیئےگئے، ان کا کیا کیا گیا؟' پاکستانی وزیراعظم ہمیں یہ بھی بتائیے۔

دراصل پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملے کولےکرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کوجنگ کی دھمکی دی ہے۔ اس حملے کولےکراپنے پہلے آفیشیل بیان میں عمران خان نے ہندوستان کے ذریعہ عائد کئےگئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پربغیرکسی ثبوت الزام لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ہمیں ثبوت دیں کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہندوستان نے پلوامہ حملے کولے کرجنگ تھوپی، توپاکستان اس کا بخوبی جواب دے گا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پورے ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔ حملے کے بعد پورے ملک سے پاکستان کے خلاف ایکشن لینے کی مانگ ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...