پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر پانچ دن کے دورۂ اسرائیل پرپہونچے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2018, 1:10 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس22اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اپنے پانچ روزہ دورہ پر اتوار کی شام اسرائیل پہنچے۔ ان کے اس دورہ کا مقصد زراعت، جنگلات اور دودھ کے شعبہ میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

سنگھ کے ساتھ حکام کا ایک وفد بھی آیا ہے۔وزیر اعلی سنگھ کو 19 اکتوبر دسہرہ کے دن اسرائیل کے دورے پر آنا تھا لیکن امرتسر ٹرین حادثے کی وجہ انہوں نے اپنے اس دروہ کو منسوخ کردیا تھا ۔جمعہ کو ہوئے اس ٹرین حادثہ میں 59 لوگوں کی موت ہو گئی اور 57 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ایک سرکاری ترجمان نے چندی گڑھ میں کہا کہ امرتسر ٹرین حادثہ متاثرین کے لئے کیا جا رہے ریلیف کے کام سے انتظامیہ کی جانب سے پوری مطمئن ہونے کے بعد ہی اسرائیل جانے کا فیصلہ کیا۔امریندر سنگھ زراعت، جنگلات، دودھ اور آلودہ پانی صاف کرنے کے شعبہ میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں اور اداروں کا دورہ کریں گے تاکہ پنجاب کی ضروریات کو پورا کرنے والے مواقع کا فائدہ لیا جا سکے۔ ساتھ ہی وہ پنجاب کی داخلی سلامتی مضبوط بنانے کے لحاظ سے بھی اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اس سفر پر روانہ ہونے سے پہلے پنجاب کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جن جدید ٹیکنالوجی کی پیشکش کی گئی ہے، ان کی حکومت اس کا فائدہ اٹھانا چاہے گی۔یہاں منگل کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع نامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اسرائیل سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا ہے۔ پنجاب زرعی یونیورسٹی زراعت میں تعاون کے لئے تل ابیب یونیورسٹی اور گیلی لی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کریں گے ۔

وہیں سنگھ کے ساتھ ملک کے دورے پر آیا وفد پانی کے تحفظ کے شعبہ میں ایک اتفاق نامہ پر دستخط کرے گا۔امریندرسنگھ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ پنجاب کے کسانوں کو صرف دھان اور گیہوں کی کاشت تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اپنی فصلوں میں تبدیلی لانی چاہئے۔ انہیں ریاست کے مسلسل گرتے آبی سطح کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈرپ ایری گیشن (قطرے کے ذریعے آبپاشی) اور ہائڈروپونکس پر توجہ دینا چاہئے۔ اپنے دورہ سے پہلے اسرائیلی وفد کے ساتھ ہوئی ملاقات میں سنگھ نے دودھ کے میدان میں اسرائیلی طور طریقے اپنانے میں دلچسپی دکھائی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...