برطانیہ:مسلمانوں سے نفرت کے مقابلے میں محبت بانٹنے کی منفرد مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2018, 12:44 PM | عالمی خبریں |

لندن 14مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )برطانیہ میں انسدادِ دہشت گردی کی پولیس ملک کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو ملنے والے اس نفرت انگیز خط کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جس میں مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے۔اس خط میں 3 اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کا دن، کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے۔خط میں مسلمانوں کے خلاف مختلف پرتشدد اقدمات اور ان کے نتیجے میں ملنے والے ’پوائنٹس‘ کا ذکر ہے۔نفرت پر مبنی اس خط کے حوالے سے لندن پولیس نے کو بتایا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے افسران اس خط کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ان کو اس حوالے سے متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس کے چیف سپریٹینڈینٹ مارٹن سنوڈن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم مذہب کی بنیاد پر نفرت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور افسران اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کی مکمل تحقیقات کریں گے۔‘دوسری جانب برطانیہ میں نفرت کے مقابلے میں تین اپریل کو مسلمانوں سے محبت کے دن کے طورپر منانے کی ایک منفرد مہم کا بھی آغازہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں مسلمانوں سے نفرت پرمبنی مواد پھیلانے کی ترغیب دی گئی وہیں سوشل میڈیا پر مسلمانوں سیمحبت کی بھی ترغیب دی جا رہی ہے۔مائیکرو بلاگنگ یب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ’MEND Community‘ کی جانب سے ’LoveMuslims Day‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت مسلمانوں کے ساتھ نیکی اور احسان کے ساتھ پیش آنے پر زور دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار ’میٹرو‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلمانوں سے نفرت کے مقابلے میں محبت کیلیے جاری عوامی مہم کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔نسل پرستی مخالف سماجی کارکنان نے مارٹن لوتھر کنک کے الفاظ کو استعمال کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اندھیرے کو اندھیرے سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اندھیرے کو دور کرنے کے لیے روشنی ہی واحد ذریعہ ہے۔ اسی طرح نفرت کا مقابلہ نفرت سے ممکن نہیں بلکہ محبت ہی اس کا واحد حل ہے۔ مہم میں مسلمانوں سے محبت کا ایک دن مقرر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔مسلمانوں سے اچھے برتاؤ کوپوائنٹس سے ظاہر کیا گیا ہے۔ مسلمان سے خندہ پیشانی سے ملنے کے10، کافی پلانے کی دعوت کے 25 ، مسلمانوں کے ساتھ رمضان اور عید منانے کے 500، شام، عراق، فلسطین، لیبیا، میانمار، یمن اور کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کے لیے 1000 پوائنٹس ظاہر کیے گئے ہیں۔مسلمانوں سے محبت کیلیے جاری کردہ پیغام میں اس روز مسلمانوں س نفرت کے ممکنہ اظہار کو بھی پوائنٹس میں ظاہر کیا گیا ہے۔ لفظی اور زبانی ہراسانی کو 10 پوائنٹس، مسلمانوں پر آتش گیر مادہ پھینکے جانے کے 50 پوائنٹس اور مسجد میں دھماکے یا اسے نذرآتش کرنے کے 1000 پوائنٹس ظاہر کیے گئے ہیں۔مسلمانوں سے نفرت پر اکسانے والے عناصر نے نفرت انگیز کارروائیوں پر باقاعدہ انعام مقرر کیا ہے۔ اس مہم میں کہا گیا ہے کہ جوشخص مسلمانوں پر آتش گیر مواد پھینکے، انہیں قتل کرے، ذبح کرے یا مسجد میں آگ لگائے اسے انعامات سے نوازا جائے گا۔خیال رہے کہ برطانیہ ،ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں 28 لاکھ مسلمان آبادہیں جوکہ برطانیہ کی کل آبادی کا 4.4 فی صد ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...