پلول: دو بدمعاشوں نے تیل کا پیسہ مانگنے پر پٹرول پمپ کے سیلس مین کو گولی ماری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 10:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے پلول میں دو موٹر سائیکل سوار ایک پٹرول پمپ پر پٹرول لینے آئے۔پٹرول بھروانے کے بعد جب پیسے مانگے گئے تو بدمعاشوں نے سیلسمین کو گولی مار دی۔گولی لگنے کے بعد بھی بہادر سیلسمین بدمعاشوں سے مقابلہ کرتا رہا، لیکن تبھی بدماش نے اسے دوسری گولی مار دی۔سیلسمین نیچے گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔یہ مکمل واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔متوفی کا نام گجراج ہے جو پلول کی ددولا روڈ پر مہندر آئل نامی پیٹرول پمپ پر سیلسمین کی نوکری کرتاتھا۔پیر کو رات میں تقریباً 9 بجے گجراج اپنی ڈیوٹی پر تھا۔اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پٹرول بھروانے آئے اور بعد میں کیش مانگنے پر گجراج سے بحث کرنے لگے۔اسی دوران ایک شخص نے گجراج کو گولی مار دی۔سی سی ٹی وی میں بھی صاف دکھائی دے رہا ہے گولی مارنے کے بعد موٹر سائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گولی لگنے کے بعد بھی گجراج نے انہیں پکڑا اور گرا دیا۔ایک اور ملازم بھی آیا لیکن تبھی انہوں نے گجراج کو دوسری گولی مار دی۔اس واردات کو لے کر متوفی گجراج کا بیٹا امن، بھتیجا نیترپال سمیت گاؤں کے تمام لوگ پلول کی عدالت کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔امن کا کہنا ہے پولیس کچھ نہیں کر رہی ہے۔انہیں شک ہے کہ سازش کے تحت ان کے والد کاقتل کروایاگیاہے جس میں پیٹرول پمپ کے مالک کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...