مودی حکومت نے توڑ دی دہشت گردوں کی کمر: عباس نقوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 11:32 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو دعوی کیا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ مکمل حملے کا سود سمیت بدلہ لیا جائے گا۔

نقوی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پلوامہ کی واردات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی سے سب سے زیادہ اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، نہ ہی کوئی نرمی برتی جا سکتی ہے۔ اس طرح کی جو بزدلانہ حرکت ہوئی ہے اس کا بدلہ سود سمیت لیا جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ اپنے پونے پانچ سال کی مدت میں مودی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ مرکز میں جب سے بی جے پی کی حکومت بنی ہے، کشمیر کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر ایک بھی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہو۔نقوی نے کہا کہ پہلے چاہے وارانسی کا سنکٹ موچن مندر ہو، چاہے مکہ مسجد پر حملہ ہو، لکھنؤ، وارانسی میں حملے، ایسا کوئی حصہ نہیں بچا تھا، جہاں دھماکے نہ ہوئے ہوں، لیکن مودی حکومت کے دور میں جو دہشت گردانہ اور شیطانی طاقتیں ہیں ، دھماکے نہیں کر پائے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے واقعہ ناقابل معافی ہے۔ اس بارے میں وزیر اعظم مودی بہت سخت الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ دھماکے میں چاہے گناہ گار ہوں، یا پھر ان کا تحفظ دینے والے ہوں، یا ان اسپانسر ہوں، وہ بچیں گے نہیں، ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نقوی نے کہا کہ اسی کے تحت پاکستان کو جو سب سے زیادہ ترجیحی ملک کا درجہ دیا گیا تھا اسے واپس لے لیا گیا ہے، جو علیحدگی پسند ہندوستان میں رہ کر پاکستان کے گانے گا رہے تھے ان پر لگام کسنا شروع ہوا ہے۔اس سوال پر کہ کیا پلوامہ حملے کے بعد لوک سبھا انتخابات کی تاریخ میں آگے بڑھائی جائیں گی؟ نقوی نے کہا یہ واقعہ مختلف ہے اور انتخابی عمل مختلف ہے۔کانگریس ممبر اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو اورلیڈرنور بانو کی طرف سے پلوامہ حملے کو لے کر دئے گئے بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس کو اپنے رہنماؤں پر لگام لگانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں بیان بازی کا مقابلہ چل رہا ہے۔دفعہ 370 ہٹانے اور ایودھیا میں رام مندر بنانے کے بی جے پی کے وعدوں کو پورا نہیں کئے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر نقوی نے کہا کہ یہ ہماراعہد رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونے 5 سال میں ہم نے یقین اور انصاف کی حکومت دی ہے۔ ’من کی بات مودی کے ساتھ‘ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا ایسا پہلا قدم ہے۔ اس پروگرام کے تحت بی جے پی 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرکے انتخابی منشور میں شامل کرنے کے لئے تجویز لے گی۔ یہ تجویز رابطے اور بات چیت کے ذریعے لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی عام لوگوں کے عزم کے ساتھ جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...