منکی جماعت المسلمین کی طرف سے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت؛ صدر ہند کے نام دیا ،ہوناور تحصیلدار کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2019, 9:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/فروری (ایس او نیوز) کشمیر کے پلوامہ میں 14/فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 سے زیادہ  جوانوں کی موت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اور واقعے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے منکی کے عوام نے آج جمعہ کو ہوناور تحصیلدار کے معرفت  صدر ہند کے نام میمورنڈم پیش کیا جس میں  بتایا گیا ہے کہ دہشت گردانہ کاروائیوں  کو ہرگز بخشا نہیں جانا چاہئے۔

جماعت المسلمین منکی اور نوائط محلہ منکی  کے ساتھ ساتھ جماعت المسلمین ناخدا محلہ منکی کے بینر تلے  تحصیلدار دفتر میں میمورنڈم پیش کرنے کے دوران منکی کے کافی عوام اور ذمہ داران موجود تھے۔ میمورنڈم میں حکومت کو بتایا گیا ہے کہ ہم سب  اپنے بہادر جوانوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور اُن کے گھروالوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے  کے لئے ہرممکن کوشش کئے جانے  کی بات کہی گئی اور واضح کیا گیا  ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جماعت کے صدر احمد باشہ نے تحصیلدار کو میمورنڈم سونپا، اس موقع پر  سکریٹری محمد ارشاد قاضی، حسن باپو حسن باپا، شبر کٹپاڈی، عبدالغفور، حنیف ڈانگی، ذاکر کٹنگری سمیت سو سے زائد لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔