سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کی مذمت میں 19فروری کو کرناٹک بند کرنے کنٹرافیڈریشن کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍فروری(ایس او نیوز) جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مضبوط بھارت کی تعمیر کی مانگ کو لے کر کنڑا فیڈریشن نے 19؍فروری کو کرناٹک بند کا اعلان کیاہے۔

پریس کلب میں اخباری کانفرنس سے بات کرتے ہوئے فیڈریشن کے سربراہ وسابق رکن اسمبلی واٹال ناگراج نے کہاکہ پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے والی تنظیموں نے ہمارے فوجی جوانوں پر حملہ کیا ہے اس کا فیڈریشن سخت مذمت کرتاہے۔ اس حملہ نے ہندوستانیوں کو دکھ اور غم میں غرق کردیاہے۔ واٹال نے کہاکہ مرکزی حکومت اس کا صحیح جواب دے گی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔

انہوں نے بتایاکہ امن وامان اور سلامتی والے اس ملک میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کو کبھی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیر اعظم نریندرمودی کو سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان میں فوجی جوانوں پر ہوئے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے 40؍ممالک نے اپنے پیغامات روانہ کئے ہیں۔ لیکن چین اور خلیجی ممالک خاموش ہیں۔ ان کی خاموشی سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ وہ بھی ظاہری طورپر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تئیں نرم رویہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ 19؍فروری کی صبح ٹاؤن ہال سے فریڈم پاک تک ریلی نکالی جائے گی۔ بند کے لئے مزدور تنظیمیں، فلم اداکاروں، فلمسازوں، چاروں ٹرانسپورٹس کارپوریشنوں کے ملازمین کی انجمنیں، بی ایم ٹی سی ملازمین وغیرہ بند کی بھرپور تائید کرتے ہوئے بسوں کی خدمات مکمل طورپر بند رکھیں گے۔ واٹال نے بتایاکہ سنیماگھروں، تجارتی مراکز، ہوٹلس، اسکولس اور کالجس، پٹرول بنک، سمیت دیگر تجارتی مراکز بھی بند کے دوران بھرپور تعاون کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دودھ، ترکاری، اسپتال، میڈیکل اسٹورس حسب معمول کھلے رہیں گے۔ واٹال ناگراج نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ منڈیا کے شہید فوجی جوان کے کنبے کو فوری طورپر معاوضہ جاری کریں۔ اخباری کانفرنس میں سارا گوندکمار، منجوناتھ کے علاوہ دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ 

بی جے پی کی بھوک ہڑتال: فوجی جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے 17؍فروری سے ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری روی کمار نے بتایاہے کہ بزدلانہ حرکت کو ملک کے عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ملک کو تحفظ فراہم کرنے والے فوجی جوانوں کے خلاف کارروائی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے پارٹی بھوک ہڑتال شروع کررہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...