پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوئے منڈیا ضلع کے شہید فوجی کی بیوی صدمہ سے دوچار اب بات کرنا چاہوں تو کس سے کروں: کلاوتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2019, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16فروری (ایس او  نیوز) جمعرات کو پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوئے منڈیا ضلع کے بہادر فوجی جوان ایچ گرو پانچ دن پہلے ہی اپنی چھٹی ختم کرکے کام پر لوٹے تھے ۔ 10مہینے پہلے انہوں نے گڈی گیری کالونی کی کلاوتی سے شادی کی تھی۔ فوجی کی دہشت گرد حملے میں موت کی خبر جیسے ہی ان کے گھرپہنچی ،ان کی بیوی شدید صدمے کا شکار ہوگئی۔ بیوی نے کہا جب انہوں نے فون کیا تومیں ان سے بات نہیں کرسکی ۔ لیکن اب بات کرنا چاہوں تو وہی نہیں ہیں۔مجھے وہ چائے ۔ کلاوتی کی یہ حالت دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کے دل غم سے بھر گئے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ گرو نے جمعرات کی صبح کو اپنی بیوی کو فون کیا تھا لیکن گھر کے کاموں میں مصروف پتنی ان سے بات نہیں کرسکی۔بعد میں شام میں جب کلاوتی نے اپنے شوہرکو فون کیا تو اس جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔شام میں خبر ملی کہ پلوامہ میں فوج کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے ۔ شام تک گرو کے شہید ہونے کی خبرملی ۔ گرو کے باپ نے اپنی بہو اور بیٹے کیلئے ایک نیا گھر بنایا تھا ۔ حال میں اس گھر کی ٹھنڈک ہوئی تھی ۔ لیکن نئے گھرمیں زندگی گزارنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔ فوجی گرو اپنی چھٹی گزار کر 10فروری کو واپس ہوئے تھے اورجمعرات 15فروری کو ڈیوٹی پر حاضر ہوئے تھے کہ دہشت گردوں کے حملے میں انہیں اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...